سیمی کے سابق صدر و جنرل سکریٹری منسوبہ الزامات سے بری

حیدرآباد۔30۔ ستمبر (سیاست نیوز) اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ آف انڈیا (سیمی) پر مرکزی حکومت کی جانب سے امتناع عائد کرنے کے بعد درج کئے گئے مقدمات میں آج سابقہ سیمی کے صدر اطہر قریشی اور جنرل سکریٹری احمد حسین کو یہاں کی مقامی عدالت نے بری کردیا۔ 28 ستمبر 2001 ء میں سیمی پر امتناع کے بعد ملک بھر میں سیمی ارکان پر مقدمات درج کئے گئے تھے اور اس سلس

گیم پلان کے تحت این سی پی کی حکومت سے دستبرداری : چاوان

تلجاپور / پونے ۔ 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر پرتھوی راج چاوان نے آج الزام عائد کیا کہ این سی پی نے ان کی حکومت سے این سی پی دستبرداری بی جے پی کے ساتھ اس کے سیاسی کھیل کا حصہ تھی تاہم این سی پی سربراہ شرد پوار نے بی جے پی کے ساتھ ان کی پارٹی کے مابعد اتحاد سے متعلق اطلاعات کو افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا

بھونگیر میں خوفناک حادثہ، ایک ہلاک دوسرا زخمی

بھونگیر 30 ستمبر (سیاست نیوز) بھونگیر رورل کے موضع جمّاپور کے علاقہ میں حیدرآباد سے ورنگل کی سمت جارہی کار سڑک کے قریب واقع باؤلی میں گر کر حادثہ کا شکار ہوگئی۔ اس خوفناک حادثہ میں ایک شخص کی موت واقع ہوگئی اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق حیدرآباد کے متوطن بھانو، ومشی، راجیش تینوں موٹر سائیکل پر یادگیری گٹہ مندر کے در

وائیٹ ہاوز کے قریب مخالف مودی مظاہرہ

وائیٹ ہاوز ۔ 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی جب امریکی قصر صدارت وائیٹ ہاوز میں بارک اوباما سے ملاقات کر رہے تھے کچھ ہی فاصلے پر ان کے خلاف سینکڑوں عوام نے احتجاجی مظاہرہ منظم کیا ۔ کہا گیا ہے کہ کشمیری اور سکھ گروپس کے علاوہ کچھ غیر ملحقہ احتجاجیوں نے پلے کارڈز کے ساتھ احتجاج کیا اور نعرے لگائے ۔ پیر کی شام میں حالات م

مہاراشٹرا و ہریانہ میں مودی کے 4 اکٹوبر سے انتخابی جلسے

نئی دہلی 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا و ہریانہ میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی وہاں 4 اکٹوبر سے انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ پارٹی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی بھی مہاراشٹرا میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ مودی ہریانہ میں 10 اور مہاراشٹرا میں 24 انتخابی جلسوں سے خطاب ک

حرکت المجاہدین کے بانی و دیگر دو افراد پر امریکہ کی تحدیدات

واشنگٹن 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج پاکستان سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپ حرکت المجاہدین کے ایک بڑے لیڈر اور لشکرطیبہ کے دو سرمایہ فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف تحدیدات عائد کردی ہیں۔ محکمہ ٹریژری نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حرکت المجاہدین کے بانی فضل الرحمن خلیل پر پابندی عائد کردی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس تنظیم کو 1997

شام میں داعش نے 70 مغویہ بچوں کو رہا کردیا

بیروت 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) عسکری گروپ داعش نے شام میں 70 کردش اسکولی بچوں کو رہا کردیا ہے جنہیں شمالی شام میں مئی کے مہینے میں اغوا کرلیا گیا تھا ۔ شام کے ایک حقوق انسانی گروپ نے یہ بات بتائی ۔ اس گروپ نے کہا کہ ان بچوں کے والدین نے بچوں کی رہائی کی توثیق کردی ہے ۔ ان بچوں کی عمریں 13 سے 15 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں۔

ب3بچوں کے قتل کے بعد ماں کا اقدام خودکشی

حیدرآباد 30 ستمبر (پی ٹی آئی)محبوب نگر میں ایک گداگر کوشلیا نے اپنے 3 بچوں کو گلا گھونٹ کر ہلاک کرنے کے بعد تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کی کوشش کی۔شادنگر کے انسپکٹر گنگادھر راؤ نے کہاکہ اِس واقعہ کی اصل وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے اور پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔