بیوی کی علحدگی سے دلبرداشتہ شوہر کی خودکشی

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) مشیرآباد کے علاقہ میں ایک شخص نے بیوی کی علحدگی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30 سالہ نریش جو پیشہ سے سنار تھا ۔ اس نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ نریش کو اس کی بیوی نے ٹھکرا دیا تھا اور طلاق حاصل کرتے ہوئے علحدگی اختیار کرلی تھی ۔ ذرائع کے مطابق نریش کو اس کی بیوی جیوتی سے بے پناہ محبت تھی ۔ لیکن جیوتی اپنے شوہر کو پسند نہیں کرتی تھی ۔ گذشتہ سال جیوتی نے نریش سے دوری اختیار کرلی اور طلاق لے لیا تھا ۔ تب سے وہ مشیرآباد میں رہتا تھا اپنی بیوی کی علحدگی سے وہ دلبرداشتہ ہوگیا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات خودکشی کرلی ۔ پولیس مشیرآباد مصروف تحقیقات ہے ۔