حالت نشہ میں زہریلی شئے استعمال کرنے سے موت

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) نشہ کی حالت میں نامعلوم زہریلی دو ا کا استعمال کرتے ہوئے ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ نارائن گوڑہ پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ راماراؤ جو حمایت نگر کا ساکن تھا ۔ راما راؤ شراب کے نشہ کا عادی تھا ۔ اس نے کل رات مشتبہ طور پر نشہ کی اشیاء میں نامعلوم زہریلی شئے کا استعمال کرلیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔