ہندوستان حج وفد کی سعودی عرب کے وزیر حج سے ملاقات

جدہ 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستان نے آج سعودی عرب کو تیقن دیا کہ نئی حکومت سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کو مستحکم کرنے کی پابند ہے ۔ ہندوستانی حج وفد نے جو عارف بیگ اور عبدالرشید انصاری پر مشتمل تھا آج سعودی عرب کے وزیر حج بند حجار سے ملاقات کی اور ہندوستانی حکومت کے اس عزم سے واقف کروایا ۔ وفد نے ہندوستانی سفیر سے بھی ملاقات کی ۔ مراسم حج کا جمعرات سے آغاز ہونے والا ہے جس میں 1.36 لاکھ ہندوستانی شریک ہیں۔