شمس آباد ایرپورٹ پرجوڑے کے قبضہ سے 1.4 کیلو سونا ضبط

شمس آباد 30 ستمبر (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں ڈی آر آئی عہدیداروں نے ایک جوڑے کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 1.4 کیلو سونا برآمد کرلیا۔ تفصیلات کے بموجب سنگاپور سے آج صبح ایک جوڑا راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پہنچا جن کی ڈی آر آئی عہدیداروں نے تلاشی لی۔ ان کے سامان سے 1.4 کیلو سونے کے بسکٹ برآمد ہوئے۔