مہاراشٹرا و ہریانہ میں مودی کے 4 اکٹوبر سے انتخابی جلسے

نئی دہلی 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا و ہریانہ میں پارٹی کی انتخابی مہم میں شدت پیدا کرتے ہوئے وزیرا عظم نریندر مودی وہاں 4 اکٹوبر سے انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے ۔ پارٹی کے سینئر قائدین ایل کے اڈوانی اور مرلی منوہر جوشی بھی مہاراشٹرا میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے ۔ مودی ہریانہ میں 10 اور مہاراشٹرا میں 24 انتخابی جلسوں سے خطاب کرنے والے ہیں۔