سسرال والوں کی ہراسانی ، خاتون کی خودکشی

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) کاچی گوڑہ کے علاقہ میں ایک خاتون نے شوہر اور سسرالی رشتہ داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ راجیشوری جو سنجیویا نگر گول ناکہ علاقہ کے ساکن لنگمیا کی بیوی تھی ۔ لنگمیا پیشہ سے ٹیلر تھا ۔ اس خاتون نے 18 ستمبر کے دن نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا اور کل رات علاج کے دوران فوت ہوگئی ۔ راجیشوری کی شادی اگست 2013 میں ہوئی تھی ۔ اس خاتون کو شادی کے دو ماہ بعد سے ہراسانی کا سامنا تھا ۔ جہیز میں راجیشوری کے والد نے 5 لاکھ روپئے دئے تھے اور مزید جہیز کیلئے اس خاتون کو شوہر اور سسرالی رشتہ دار ہراساں کر رہے تھے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔