میری کو آسام کے چیف منسٹر کی مبارکباد

گوہاٹی ۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) آسام کے چیف منسٹر ترون گوگوئی نے آج پانچ مرتبہ کی ورلڈ چمپین ایم سی میری کوم کو رواں 17 ویں ایشین گیمس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ باکسر میری کیلئے دیئے گئے مبارکبادی کے پیغام میں مسٹر ترون گوگوئی نے کہا کہ یہ ایک شاندار مظاہرہ تھا جنہوں نے میڈل حاصل کرتے ہوئے نہ صرف شمال مشرقی علاقہ بلک

میری کی بدولت ہندوستان کو باکسنگ کا پہلا گولڈ میڈل

انچیان ۔یکم ، اکٹوبر ۔ (سیاست ڈاٹ کام) ایم سی میری کوم آج ہندوستان کی ایسی پہلی خاتون باکسر ہونے کا اعزاز حاصل کیا جس نے باکسنگ میں گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔ 51 کیلو گرام زمرہ کے فلائی ویٹ کے خطابی مقابلہ میں میری کوم نے قزاقستان کی زہینا شیکر بیکوا کو شکست دیکر گولڈ میڈل حاصل کرلیا۔ آج کے مقابلوں میں میری کوم واحد ہندوستانی باکسر تھی جن

کشتی کے مقابلوںکا کامیاب اختتام

حیدرآباد ۔ یکم اکتوبر (راست) ایل بی اسٹیڈیم کے انڈور اسٹیڈیم میں دوسرے کیسری مقابلوں کا کامیاب انعقاد عمل میں آیا۔ خطابی مقابلہ فیصل پہلوان اور جعفر پہلوان کے درمیان ہوا جہاں نشانات کی بنیاد پر فیصل پہلوان فاتح قرار دیئے گئے۔اس موقع پر تلنگانہ وزیر داخلہ نرسمہا ریڈی، سابق ایم پی انجن کمار یادو، ایم ایل سی حمزہ بن عمر ظفر بھائی پہل

ویسٹ انڈیز میں ہندوستان کو شکست دینے کی صلاحیت موجود: رچرڈ سن

ممبئی۔ یکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مینجر رچی رچرڈسن نے آج کہا ہے کہ ہندوستانی ٹیم انگلینڈ کے ناکام دورہ کے باوجود شاندار واپسی کی صلاحیت رکھتی ہے لیکن ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں بھی یہ صلاحیت موجود ہے کہ وہ ہندوستان کو شکست دے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق کپتان رچرڈسن نے کہا کہ جب آپ بحیثیت

ورلڈکپ کے بعد سبکدوشی کا ارادہ نہیں:آفریدی

کراچی۔ حکم اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام) سینئر کھلاڑی یو نس خان کے ساتھ سلیکٹرز کے سلوک کے باوجود اسٹار آل رائونڈر شاہد آفریدی نے آئندہ سال ورلڈ کپ کے بعد ونڈے سے سبکدوشی کے امکان کو مسترد کردیا ہے اور کہا ہے ایک بھی دن ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا۔نہ سلیکشن کمیٹی کو موقع دوں گا۔جس دن سمجھا کہ کرکٹ ختم ہوگئی ہے باعزتسبکدوشی کو ترجیح دوں گا۔انہو

ہند ۔ امریکہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لیجانے مودی ۔ اوباما کا عہد

واشنگٹن 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم نریندر مودی اور صدر امریکہ بارک اوباما نے اپنی پہلی چوٹی ملاقات میں اس بات کا عہد کیا کہ وہ دونوں ملکوں کے مابین باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے اور ان مسائل کو حل کیا جائیگا جو سیول نیوکلئیر معاہدہ پر عمل آوری کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں قائدین نے دہشت گردی کے ان

ڈیزل پر 1 روپیہ پٹرول پر 55 پیسے کمی کا امکان

نئی دہلی 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گذشتہ پانچ سال میں پہلی مرتبہ ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے آثار ہیں۔ امکان ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر ایک روپیہ اور پٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 55 پیسے کی کمی ہوسکتی ہے ۔ تاہم اس تعلق سے قطعی فیصلہ وزیر اعظم نریندر مودی کی دورہ امریکہ سے واپسی کے بعد کیا جائیگا ۔ حالانکہ شیڈول کے مطابق پر پندرہ دن میں قیم

ناناوتی کمیشن کو 24 ویں توسیع

احمد آباد 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) گجرات میں مسلم کش فسادات کی تحقیقات کرنے والے جسٹس ناناوتی کمیشن کی معیاد میں 31 اکٹوبر تک توسیع کردی گئی ہے ۔ کمیشن کی تشکیل کے بعد سے اب تک یہ اس کی معیاد میں جملہ 24 ویں مرتبہ توسیع ہوئی ہے ۔

مریخ پر ہند ۔ امریکہ چوٹی ملاقات کے بعد زمین پر ملاقات : مودی

واشنگٹن 30ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مریخ پر ہندوستان و امریکہ کی چوٹی ملاقات کے بعد اب ان کی صدر اوباما سے زمین پر ملاقات ہوئی ہے ۔ مودی نے صدر اوباما کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ خوشگوار حسن اتفاق ہماری دوستی کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے ۔ دونوں قائدین نے آج وائیٹ ہاوز میں ملاقات کی اور کئی

ہند ۔ امریکہ دفاعی معاہدہ میں دس برس کی توسیع

اس دوران امریکی محکمہ دفاع پنٹگان نے بتایا کہ دونوں ملکوں نے اپنے باہمی دفاعی تعاون کے معاہدہ کو مزید دس سال کیلئے توسیع دیدی ہے ۔ اس توسیع کے بعد مودی نے امریکی دفاعی کمپنیوں کو ہندوستانی دفاعی تیاری کے شعبہ میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ای پی ایف کے وظیفہ یابوں کو ماہانہ کم سے کم ایک ہزار روپئے وظیفہ

حیدرآباد 30 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر شہری ترقیات، امکنہ و پارلیمانی اُمور ایم وینکیا نائیڈو نے آج یہاں ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ اسکیم کا افتتاح کیا جس کے تحت حیدرآباد اور اطراف کے تقریباً 59,000 وظیفہ یابوں کو یکم اکٹوبر سے ماہانہ کم سے کم ایک ہزار روپئے وظیفہ حاصل ہوگا۔ مسٹر وینکیا نائیڈو نے ایمپلائمنٹ پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) ا

تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کیلئے بی ایڈ کورس میں توسیع

حیدرآباد ۔ 30 ستمبر ۔ (سیاست نیوز) مرکزی حکومت کی جانب سے تعلیمی نظام کو بہتر بنانے اور معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے بیچلر آف ایجوکیشن ( بی ایڈ ) کورس کو چار سال پر مشتمل گرائجویشن کورس بنانے کا منصوبہ تیار کیا جاچکا ہے ۔ امکان ہے کہ سال 2015-16 سے اس پر عمل آوری یقینی بنائے جائے گی ۔ صدرنشین کونسل برائے اعلیٰ تعلیم آندھراپردیش ڈاکٹر وینو