حرکت المجاہدین کے بانی و دیگر دو افراد پر امریکہ کی تحدیدات

واشنگٹن 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکہ نے آج پاکستان سے کام کرنے والے دہشت گرد گروپ حرکت المجاہدین کے ایک بڑے لیڈر اور لشکرطیبہ کے دو سرمایہ فراہمی کے ذمہ داروں کے خلاف تحدیدات عائد کردی ہیں۔ محکمہ ٹریژری نے ایک بیان میں کہا کہ اس نے حرکت المجاہدین کے بانی فضل الرحمن خلیل پر پابندی عائد کردی ہے ۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس تنظیم کو 1997 میں دہشت گرد تنظیم قرار دیا تھا ۔ اسکے علاوہ لشکرطیبہ کو معاشی امداد فراہم کرنے والے دو افراد محمد نعیم شیخ اور عمیر نعیم شیخ پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔