بلندی سے گرکر ایک شخص فوت

حیدرآباد /30 ستمبر ( سیاست نیوز ) مشین کی صفائی کے دوران مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر ایک شخص فوت ہوگیا ۔ یہ واقعہ جیڈی میٹلہ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں 40 سالہ شنکر راؤ فوت ہوگیا ۔ شنکر راؤ جیڈی میٹلہ کے علاقہ میں واقع ایک انجینئیرنگ کمپنیمیں بحیثیت ٹکنیشن خدمات انجام دیتا تھا ۔ جو جیڈی میٹلہ فیس I میں قائم ہے ۔ شنکر راؤ ایک مشین کی صفائی میں مصروف تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گر کر شدید زخمی ہوگیا اور رات دیر گئے علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔