گیم پلان کے تحت این سی پی کی حکومت سے دستبرداری : چاوان

تلجاپور / پونے ۔ 30 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق چیف منسٹر مہاراشٹرا مسٹر پرتھوی راج چاوان نے آج الزام عائد کیا کہ این سی پی نے ان کی حکومت سے این سی پی دستبرداری بی جے پی کے ساتھ اس کے سیاسی کھیل کا حصہ تھی تاہم این سی پی سربراہ شرد پوار نے بی جے پی کے ساتھ ان کی پارٹی کے مابعد اتحاد سے متعلق اطلاعات کو افواہیں قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے ۔ پرتھوی راج چاوان نے تلجاپور ٹاؤن میں ایک ریلی میں الزام عائد کیا کہ این سی پی نے بی جے پی کے ساتھ گیم پلان تیار کیا ہے اسی کے تحت کانگریس کی تائید سے دستبرداری اختیار کی گئی ہے ۔ اس ریلی میں عوام کی خاطر خواہ تعداد شریک رہی ۔