وزیرداخلہ کی صحت نازساز

حیدرآباد 30 ستمبر (سیاست نیوز) وزیرداخلہ ریاست تلنگانہ مسٹر این نرسمہا ریڈی کو اچانک ناسازی صحت کے باعث آج دوپہر یشودھا ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا۔ وزیرداخلہ کے قریبی ذرائع کے مطابق مسٹر این نرسمہا ریڈی نے آج دوپہر کسی قدر ناسازی صحت کا اظہار کیا جس پر ڈاکٹر کے ذریعہ ان کا معائنہ کروایا گیا جس پر پتہ چلا کہ وزیرداخلہ شدید بخار میں مبتلا ہیں۔ تب فوری طور پر انھیں یشودھا ہاسپٹل سکندرآباد لیجایا گیا جہاں اُنھیں شریک کرلیا گیا۔ وزیرداخلہ کی ناسازی مزاج کی اطلاع پر اُن کے حامیوں اور ٹی آر ایس کارکنوں نے دواخانہ پہونچکر وزیر موصوف کی عیادت کی۔