کانگریس کارکنوں کی امیتھی میں ’’پد یاترا‘‘

امیتھی 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )عام آدمی پارٹی قائد کمار بسوا س کے عوام سے ربط قائم کرنے کے بعد کانگریس وکاس جن چیتنا پدیاترا راہول گاندھی کے حلقہ انتخاب کے تمام 16 بلاکس میں شروع کرے گی۔ جس کے تحت قائدین یو پی اے حکومت کے کاموں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کیلئے پیدل سفر کریں گے ۔ کانگریس ذرائع کے بموجب بہ حیثیت مجمودی امیتھی کے تمام 16

لوک سبھا انتخابات میں ’’قابل فخر گجرات ‘‘بی جے پی کا نعرہ

احمد آباد 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )بی جے پی نے فیصلہ کیا ہے کہ رائے دہندوں کو لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی کو اعظم ترین تعداد میں نشستوں پر کامیاب کرنے کی ترغیب دینے کیلئے ’’قابل فخر گجرات‘‘کا نعرہ لگایا جائے ۔ بی جے پی کے ترجمان ہرشد پٹیل نے کہا ہیکہ پارٹی آج سے انتخابی مہم کا آغاز کررہی ہے ۔ عوام تک رسائی حاصل کر کے اُن سے درخواس

تیسرے محاذ کے قیام کا مقصد کانگریس کی حفاظت: مودی

بھوبنیشور۔/11فبر وری، ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے وزارت عظمی کی امیدوار جو آئندہ منعقد ہونے والے عام انتخابات کے تناظر میں انتخابی مہم کے تحت اڑیسہ میں بی جے پی کارکنوں سے خطاب کررہے تھے، تیسرے محاذ کے قیام اور ریاستی حکومت پر سخت تنقیدیں کی اور کہا کہ نوین پٹنائیک کی حکمرانی کی وجہ سے ریاست میں ترقی کا عمل ٹھپ ہوچکا ہے اور نوین پٹنا

مودی کے مقابل لالو ’’بونے ‘‘:بی جے پی

پٹنہ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )3 مارچ کو نریندر مودی کے مقابلے میں لالو پرساد کے جلسہ عام کی اجازت طلبی پر ان کا مضحکہ اڑا تے ہوئے کہا کہ اگر لالو کا مودی سے تقابل کیا جائے تو لالو پرساد ان کے سامنے بونے نظر آئیں گے ۔

’’تیسری طاقت ‘‘کے خد و خال پر اجلاس، تیسرے محاذ کیلئے پیشرفت

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر بہار نتیش کمار اور بائیں بازو کی قیادت نے آج ناشتے پر ایک اجلاس منعقد کیاجس میں دیگر قائدین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد آئندہ لوک سبھا انتخابات کیلئے غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی اتحاد تشکیل دینا تھا۔ یہ رسمی اجلاس جنتادل (سیکولر) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑہ کی قیام گاہ

کجریوال کی لیفٹننٹ گورنر سے ملاقات ،جن لوک پال بل پر بات چیت

نئی دہلی 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )چیف منسٹر دہلی ارویند کجریوال نے آج لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ سے ملاقات کی اور جن لوک پال بل سے متعلق مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔ ذرائع کے بموجب کجریوال نے نجیب جنگ کو اپنی حکومت کے نظریات سے واقف کروایاجو دہلی اسمبلی میں جن لوک پال بل پیش کرنے کے بارے میں تھے۔ کجریوال نے کل رات دھمکی دی تھی کہ اگر

استعفی دینے اروند کجریوال کی دھمکی

نئی دہلی 9فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج دھمکی دی کہ اگر جن لوک پال بل منظور نہیں کیا گیا تو وہ استعفی دے دیں گے ۔جن لوک پال بل کیلئے کسی بھی حد تک جانے کے اعلان کے ایک دن بعد انہوں نے کہا کہ اگر پارٹی کے اہم جن لوک پال بل کو منظور نہیں کیا گیا تو پھر عام آدمی پارٹی اقتدار چھوڑ دے گی ۔ہمارے اقتدار میں رہنے سے ز

بی جے پی کو 300 نشستوں پر کامیابی کا یقین

بنگلور۔ 9؍فروری (سیاست ڈاٹ کام)۔ سینئر بی جے پی قائد وینکیا نائیڈو نے واضح مودی لہر جاری رہنے کا ادعا کرتے ہوئے دعوی کیاکہ بی جے پی آئندہ لوک سبھا انتخابات میں 300 سے زیادہ نشستوں پر کامیابی حاصل کرے گی اسی اقلیتوں اور مجبور ذاتوں کی تائید کا یقین ہے وہ بی جے پی کارکنوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک گیر سطح پر واض

کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا جمعرات کو اجلاس متوقع

نئی دہلی 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام )راہول گاندھی لوک سبھا انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کا عاجلانہ اعلان کرنا چاہتے ہیں چنانچہ کانگریس کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اولین اجلاس جمعرات کے دن منعقد ہونے کی توقع ہے ۔ منصوبہ کے بموجب جاریہ ماہ کے اواخر تک تمام امیدواروں کو قطعیت دے دی جائے گی۔ پارٹی ذرائع کے بموجب مرکزی جانچ کمیٹیاں مختل

برقی کمپنیوں کو ’بلیک میل‘کے خلاف انتباہ

نئی دہلی۔ 9؍فبروری( سیاست ڈاٹ کام)۔ چیف منسٹر اروند کجریوال نے دہلی کے عوام کو یقین دلایا ہے کہ انہیں بہرصورت برقی سربراہ کی جائے گی ‘ تاہم برقی ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ’’بلیک میل‘‘ کی کوششیں اسی طرح جاری رہی تو عوام کو مشکلات کیلئے تیار رہنا ہوگا ۔ عام آدمی پارٹی حکومت اور انیل امبانی کی بی ایس ای ایس ڈسکام میں برقی شرحوں میں اضاف

چائے والے کا احترام کرو، عوام کو بے وقوف بنانیوالے کا نہیں : راہول

بردولی(گجرات) ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے آج نریندر مودی کو انھیں ان کی آر ایس ایس سے جڑی بنیادوں کیلئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا، ’’جس کے نظریہ نے مہاتما گاندھی کو قتل کیا‘‘ اور گجرات میں ترقی سے متعلق اُن (مودی) کے دعوؤں کی پول کھول دی۔ کانگریس کی مہم برائے لوک سبھا انتخابات کے سربراہ نے بی جے پی کے وزارت

جن لوک پال پر ’’کسی بھی حد تک جانے‘‘ چیف منسٹر کجریوال کی دھمکی

نئی دہلی ، 8 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر دہلی اروند کجریوال نے آج انسداد رشوت ستانی کیلئے اپنی پیش کردہ قانون سازی جن لوک پال بل کے معاملے میں ’’کسی بھی حد تک جانے‘‘ کی دھمکی دی، جبکہ اس بل کی کانگریس اور بی جے پی دونوں مخالف ہیں، جن میں سے اول الذکر کی متواتر تائید اُن کی حکومت کی بقاء کیلئے ناگزیر ہے۔ کجریوال نے نیوز ایجنسی ’

مودی شمال مشرق کی فکر نہ کریں ، گجرات پر بحث کا چیلنج

نئی دہلی ۔ 8 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) نریندر مودی کے آج مرکز پر شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کو یقینی نہ بنانے سے متعلق الزام کے بعد کانگریس نے اُسی انداز میں جواب دیتے ہوئے کہاکہ بی جے پی لیڈر کو اس خطہ کے تعلق سے فکرمندی سے احترازکرنا چاہئے اور انھیں اپنی میعاد کے دوران گجرات کی ترقی پر کھلے مباحث کے لئے چیلنج کیا ۔ بنیادی سوال یہ ہے

آپریشن بلیو اسٹار سے سیاسی فائدہ مقصود نہیں :بادل

چندی گڑھ ۔ 8 فبروری ۔ (سیاست ڈاٹ کام ) 1984 کے مخالف سکھ فسادات ’’بڑی سازش‘‘ کا نتیجہ تھے جو ’’مرکزی حکومت اور کانگریس نے مل کر بنائی ‘‘ تھی ، چیف منسٹر پنجاب پرکاش سنگھ بادل نے آج یہ بات کہی اور اپوزیشن پارٹی کے آپریشن بلیو اسٹار مسئلے پر کئے گئے دعوؤں پر شدید تنقید کی ۔ سینئر کانگریس لیڈر امریندر سنگھ نے ایک روز قبل بادل کو سیاسی م

پارلیمنٹ کی کارروائی تیسرے دن بھی متاثر

نئی دہلی ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) علحدہ ریاست تلنگانہ کے قیام اور سری لنکا کی بحریہ کی جانب سے تامل ماہی گیروںکی ہراسانی جیسے دو مسائل پر پارلیمنٹ کا اجلاس آج لگاتار تیسرے دن بھی شوروغل و ہنگامہ آرائی کی نذر ہوگیا۔ اس طرح توسیع شدہ سرمایہ سیشن کا پہلا ہفتہ کسی کارروائی کے بغیر اختتام پذیر ہوگیا۔ لوک سبھا میں حکمراں کانگریس کے ای