بنگال، ہریانہ اور کیرالا کیلئے کانگریس کے نئے پی سی سی نامزد

ادھیر رنجن چودھری، اشوک تنور اور وی ایم سدھیرن کو لوک سبھا سے پہلے نئی ذمہ داریاں تفویض
نئی دہلی ۔ 10 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر ادھیر رنجن چودھری جوکہ ممتابنرجی کے سخت ناقدین میں شمار کئے جاتے ہیں اور نوجوان دلت ایم پی اشوک تنور اور سینئر قائد وی ایم سدھیرن کو آج بالترتیب مغربی بنگال، ہریانہ اور کیرالا کے نئے پردیش کانگریس کمیٹی کے سربراہ منتخب کردیئے گئے۔ کانگریس جنرل سکریٹری جناردھن دیویدی نے آج یہ بات بتائی کہ اے آئی سی سی سکریٹری کا نوجوان لیڈر وی ڈی ستھی شان کو کیرالا میں نائب صدر کے عہدہ پر تقرر کیا گیا ہے۔ لوک سبھا سے پہلے یہ تقررات راہول گاندھی کی جانب سے اپنی پارٹی کو سیاسی جنگ کیلئے تیار رہنے کا اشارہ دے دیا ہے۔ اسی طرح نوجوان قائد سچن پائلیٹ اور ارون یادو کو راجستھان اور مدھیہ پردیش کیلئے بالترتیب پارٹی یونٹ کے سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

مسٹر چودھری جوکہ مملکتی وزیر ریلوے ہیں، کو پردیپ بھٹا چاریہ ایم پی جو کہ ڈبلیو بی پی سی سی کی حیثیت سے کام کررہے تھے، کی جگہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ اشوک تنور کو پھولچند ملانا کا جانشین بنایا گیا۔ مسٹر تنور ہریانہ چیف منسٹر بھوپیندر سنگھ ہڈا کے کافی قریب سمجھا جاتا ہے۔ اسی طرح وی ایم سدھیرن کو کیرالا کی سیاست میں کافی احترام سے دیکھا جاتا ہے انہیں رمیش چنیتھالا کی جگہ مقرر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں چنیتھالا ریاست میں وزارت داخلہ کے عہدہ پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔ ستھی شان کا شمار بھی راہول گاندھی کے قریبی رفقاء میں ہوتا ہے جو اپنی صاف و شفاف امیج کیلئے جانے جاتے ہیں۔ ان کو کیرالا پی سی سی سے وائس پریسیڈنٹ نامزد کیا گیا ہے جبکہ سدھیرن کی تقرری بھی اس اعتبار سے اہم ہیکہ کیرالا کی وزیراعلیٰ وومن چنڈی کا بھی عمل دخل ہے۔