دہلی میں اروند کجریوال کی کارکردگی قابل ستائش: مسزسدھو

امرتسر۔/7فبروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) مقامی بی جے پی ایم ایل اے اور بادل حکومت میں چیف پارلیمانی سکریٹری ڈاکٹر نوجوت کور سدھو نے عام آدمی پارٹی کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ وہ خودکو کسی بھی پارٹی کیلئے مناسب امیدوار تصور کرتی ہیں جن میں عام آدمی پارٹی بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی کی حکومت دہلی میں اچھی کارکردگی انجام دے رہی ہ

کانگریس پر بی جے پی کے دباؤ کو قبول کرنے کا الزام

لکھنؤ ۔ 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے فرقہ وارانہ تشدد بل کیلئے اپنی پارٹی کی تائید کا اعلان کرتے ہوئے آج کہا کہ کانگریس کی جانب سے اس بل کو پارلیمنٹ میں معرض التواء رکھنے کی اطلاع پر سخت تکلیف پہنچی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہیکہ کانگریس نے بی جے پی جیسی فرقہ پرست قوتوں کے دباؤ کے تحت یہ فیصلہ کیا ہے۔

کھپ پنچایتیں ہندوستانی ثقافت کا حصہ نہیں: چدمبرم

نئی دہلی۔/6فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک طرف جہاں وزیر اعلیٰ دہلی اروند کجریوال کھپ پنچایتوں کے حامی نظر آتے ہیں وہیں دوسری طرف وزیر مالیات پی چدمبرم کا کہنا ہے کہ یہ پنچایتیں ہندوستان کی شناخت کا حصہ نہیں ہوسکتیں کیونکہ ان کے نظریات انتہائی دقیانوسی اور متعصبانہ ہیں۔شری رام کالج آف کامرس کے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر چدمبرم نے کہا

نریندر مودی سے مقابلہ میں نتیش کمار

پٹنہ ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) جے ڈی (یو) کے سینئر قائد شیوانند تیواری نے راجیہ سبھا کیلئے اپنی دوبارہ نامزدگی حاصل نہ ہونے کے بعد آج چیف منسٹر بہار نتیش کمار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی کے مقابلے کے بارے میں نتیش کمار مخلص نہیں ہیں۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ نتیش کمار نے انہیں مودی کے خلاف

مظفرنگر مسئلہ پر راہول پر بی جے پی کی تنقید

نئی دہلی ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت کی تردید کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بی جے پی نے آج نائب صدر کانگریس راہول گاندھی پر تنقید کرتے ہوئے ان پر الزام عائد کیا کہ وہ مظفرنگر متاثرین فسادات کے بارے میں ’’غلط باتیں‘‘ پھیلا رہے ہیں کہ ان سے پاکستان کی آئی ایس آئی نے ربط پیدا کیا تھا۔ بی جے پی نے راہول گاندھی سے اپنے اس بیان کی وضاحت طلبی کی

راہول گاندھی کی سشیل کمار شنڈے سے ملاقات

نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) راہول گاندھی نے آج مرکزی وزیر داخلہ سشیل کمار شنڈے اور شمال مشرق کے ارکان پارلیمنٹ سے ملاقات کی تاکہ علاقائی عوام کی ہراسانی کا خاتمہ کرنے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا جاسکے جبکہ حکومت نے ان کے اندیشوں کا ازالہ کرنے کیلئے انسدادی اقدامات کرنے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ شمال مشرقی ریاستوں کے پارٹی امور

ملک میں تیسرے محاذ کا نظریہ مضحکہ خیز: مودی

کولکتہ ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ملک میں تیسرے محاذ کے نظریہ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی نے کہا کہ تیسرے محاذ کی حلیف پارٹیوں کی جانب سے حکومت والی ریاستیں بدترین پسماندگی کا شکار ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس نظریہ کو مسترد کردیں۔ یہاں بریگیڈ پریڈ گراونڈ پر منعقدہ جلسہ عام سے خ

پارلیمنٹ میں 11 غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں کا اتحاد

نئی دہلی 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا انتخابات سے پہلے تیسرے محاذ کے اُبھرنے کا اشارہ دیتے ہوئے 11 غیر کانگریسی اور غیر بی جے پی پارٹیوں نے آج پارلیمنٹ میں اتحاد کرتے ہوئے اپنا ایک محاذ قائم کرلیا تاکہ عوام حامی مخالف فرقہ پرستی اور وفاقی ایجنڈے کی تائید کی جائے۔ یہ اعلان اِن پارٹیوں کے قائدین نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا

کولکتہ میں مجوزہ جلسہ عام سے مودی کا خطاب

کولکتہ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار نریندر مودی امکان ہے کہ آج ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ چیف منسٹر گجرات کے ہمراہ بی جے پی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ بھی دوپہر کولکتہ ایرپورٹ پہونچیں گے۔ جہاں سے اُنھیں ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ریس کورس ہیلی پیاڈ منتقل کیا جائے گا۔ وہاں سے وہ بذریعہ کار بریگیڈ گراؤنڈس

سیاسی جماعتیں لوک سبھا انتخابات کے حدمصارف میں اضافہ کی حامی

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اکثر سیاسی جماعتوں نے لوک سبھا انتخابات کے مصارف کی حد میں اضافہ کی آج بھرپور حمایت کی اور استدلال پیش کیاکہ افراط زر میں زبردست اضافہ نے 16 تا 40 لاکھ کے مصارف کو بالکل ناکافی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے اِس مسئلہ پر رائے لینے کے لئے مختلف سیاسی جماعتوں کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اکثر سیاسی جماعتوں نے ا

معاشی بلاکیڈ پر بی جے پی کا اظہار تشویش

ایٹانگر۔/4فروری، (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے آج مطالبہ کیاکہ آسام اور اروناچل پردیش حکومتوں کو معاشی بلاکیڈ سے دستبرداری کے لئے بات چیت کا راستہ اپنانا چاہیئے۔ یاد رہے کہ 29 جنوری کو آسام کے سونی پور ڈسٹرکٹ کے چالڈھوا میں سی پی آئی ( ایم ) کے دس حامیوں کو گولیوں سے بھون دیا گیا تھا۔ جس کے بعد معاشی بلاکیڈ لاگو کیا گیا ہے جس سے دستبرداری

لوک سبھا انتخابات کے بعد، تیسرے محاذ کا قیام ممکن

جموں 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نیشنل کانفرنس کے سربراہ اور مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے آج دعویٰ کیاکہ لوک سبھا انتخابات کے بعد تیسرا محاذ اُبھر سکتا ہے۔ ملک میں تیسرے محاذ کے اُبھرنے سے متعلق ایک سوال پر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے جواب دیا کہ ’’تیسرا محاذ ایک طویل عرصہ سے خبروں میں رہا ہے۔ اس موضوع پر بات چیت کی جارہی تھی۔ میں سمجھتا ہوں

عوام اب متبادل حکومت کے خواہاں: یچوری

چندی گڑھ۔/4فروری، ( سیاست ڈاٹ کام ) اب جبکہ لوک سبھا انتخابات سے قبل غیر بی جے پی وغیر کانگریس اتحاد کی تشکیل کی ضرورت شدت اختیار کرتی جارہی ہے وہیں سی پی آئی (ایم) لیڈر سیتا رام یچوری نے کہاکہ عوام اب ایسی متبادل حکومت کی خواہاں ہیں جو ایسی پالیسیاں تیار کرے جو اُن کے مفاد میں ہوں اور انہیں راحت پہنچاسکے۔ انہوں نے کہاکہ عوام اب ان پر م

ارون جیٹلی کی قیام گاہ پر عام آدمی پارٹی کارکنوں کا احتجاج

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی قائد ارون جیٹلی کی قیام گاہ پر عام آدمی پارٹی کارکنوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور الزام عائد کیا کہ وہ عام آدمی پارٹی زیر قیادت حکومت دہلی کو غیر مستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ ارکان اسمبلی کو رشوت پیش کی جارہی ہے ۔ بی جے پی انتہائی پستی پر پہنچ گئی ہے ۔وہ مقبول عوام شخص کجریوال کو بد نام کرنے کی

مودی بی جے پی اور سنگھ سے بھی آگے نکل گئے ہیں:ڈگ وجئے سنگھ

اندور 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)بی جے پی کے وزارت عظمی کے امیدوار نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے جنرل سکریٹری ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ ان کا مقام خود ان کی پارٹی اور آر ایس ایس سے بھی بلند تر ہوچکا ہے۔ انہوں نے مودی کو ایسا سیاسی قائد قرار دیا جس کا نظریہ ’’کٹر متعصبانہ ‘‘ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب تو وہ بی جے پی اور سنگھ سے بھی با

الیکشن کمیشن کا کُل جماعتی اجلاس

نئی دہلی 4 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)الیکشن کمیشن نے سیاسی پارٹیوں اور قائدین سے ریاستی اور مرکزی سطح پر ملاقاتیں کیں۔ اجلاس میں مسلمہ سیاسی پارٹیوں کے نمائندوں نے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کو یقینی بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عام انتخابات کو اب صرف تین ماہ باقی رہ گئے ہیں۔ چنانچہ اس اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ بھی لیا گیا۔ ا

دہلی حکومت کو گرانے بی جے پی نے 20 کروڑ کی پیشکش کی

نئی دہلی 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) عام آدمی پارٹی کے ایک رکن اسمبلی نے آج الزام عائد کیا کہ بی جے پی قائدین بشمول نریندر مودی نے انہیں خریدنے اور پارٹی حکومت کو گرانے کیلئے 20 کروڑ روپئے کی رشوت کی پیشکش کی تھی ۔ کستوربا نگر کے رکن اسمبلی مدن لال نے ادعا کیا کہ سب سے پہلے دہلی اسمبلی انتخابات کے نتائج سے ایک دن قبل 7 ڈسمبر کو ان سے رابطہ

مرکز میں تیسرے محاذ کی حکومت قائم ہوگی : ملائم سنگھ یادو

گونڈا ( یو پی ) 3 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) یہ ادعا کرتے ہوئے کہ لوک سبھا انتخابات میں کانگریس یا بی جے پی میں کسی کو اکثریت حاصل نہیں ہوگی سماجوادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے کہا کہ مرکز میں تیسرا محاذ حکومت تشکیل دیگا اور ان کی پارٹی اس میں اہم رول ادا کریگی ۔ انہوں نے یہاںپارٹی کی ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس اور بی