بنگلور اور راجستھان کا میچ بارش کی نذر دونوں ٹیموں کو مساوی پوائنٹس

بنگلورو۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 8 سیزن کے آج کھیلے گئے رائل چیلنجرس بنگلور اور راجستھان رائلس کا مقابلہ شدید بارش کے باعث پورا نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں میں مساوی پوائنٹس تقسیم کردیئے گئے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200/7 رنز بنائے جن میں ڈی ولیرس کے 45 گیندوں 57 رنز شامل ہے۔ اس کے علاوہ سرفراز خان نے شاندار 21

روسی پائلٹ کے بغیر خلائی جہاز کرہ ارض پر واپس

ماسکو۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغیر پائلٹ کا ایک روسی مال بردار خلائی جہاز جس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رسد سربراہ کی تھی، کرہ ارض پر واپس آ گیا۔ مبینہ طو رپر یہ خلائی جہاز بے قابو ہو گیا تھا۔ روسی خلائی محکمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ خلائی جہاز واپس ہونا شروع ہوگیا تھا لیکن بے سمت ہوگیا اور خلاء میں بھٹک رہا تھا۔ یہ واضح ہ

جاکو راکھے ساہیاں …

کٹھمنڈو۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)زلزلہ زدہ نیپال میں ملبہ سے کرشماتی طور پر ایک 4 ماہ کی بچی کو زندہ بچا کر برآمد کرلیا گیا۔ وہ بھکتا پور قصبہ میں ملبہ کے نیچے 22 گھنٹے تھی۔ بچاؤ کارکن اور فوجیوں نے ابتداء میں اس بچی کو نظرانداز کردیا تھا لیکن اس کے رشتہ داروں کو جنونی انداز میں بچی کو تلاش کرتے دیکھ کر ان کی مدد کی اور بچی کو بچا لیا۔

یوروپی یونین کے وکلاء کو جہادیوں کے مقدمات پر توجہ دینے انسدا د دہشت گردی سربراہ کا مشورہ

پیرس ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی ممالک کو جہادیوں کے مقدمات کی عدالت میں پیروی کو ترجیح دینی چاہئے۔ اگر مقدمات کی کثرت کی وجہ سے انہیں طویل مدت سے نظرانداز کیا جارہا ہو، یوروپی یونین کے انسداد دہشت گردی سربراہ گلس ڈی کروچوف نے جاریہ ہفتہ پیرس میں یوروپی یونین کے انسداد دہشت گردی مجسٹریٹس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو

سہراب الدین انکاونٹر مقدمہ گجرات کا پولیس عہدیدار بَری

ممبئی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے گجرات کے پولیس عہدیدار ابھئے چوڑاسماں کو سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں باعزت بری کردیا کیونکہ ان کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج ایم بی گوساوی نے چوڑاسماں کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کافی ثبوت موجود نہیں

گودھرا ٹرین مقدمہ ، اپیلوں پر ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ

احمدآباد ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات ہائیکورٹ نے آج 2002ء گودھرا ٹرین آتشزنی مقدمہ کے سلسلہ میں داخل کردہ اپیلوں پر اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔ وکلائے دفاع واستغاثہ کے دلائل کی سماعت کرنے کے بعد جسٹس اننت ڈوے اور جسٹس جی آر دوانی نے آج اپنا فیصلہ محفوظ کردیا۔ 27 فبروری 2002ء کو سابرمتی ایکسپریس کا ڈبہ ایس 6 نذرآتش کردیا گیا تھا جس میں 59 ا

کسانوں کی قابل رحم حالت کیلئے مودی حکومت ذمہ دار

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پنجاب میں اجناس کی منڈیوں کے دورہ اورکسانوں سے ملاقات کے بعد کسانوں کی قابل رحم صورتحال پر وزیراعظم نریندر مودی کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجہ میں لوک سبھا میں زبردست ہنگامہ آرائی ہوئی۔ راہول گاندھی نے الزام عائد کیا کہ کسانوں کی زرعی پیداوار بالخ

سعودی شاہی قیادت اور کابینہ میں ردوبدل، محمد بن نائف نئے ولیعہد

ریاض ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) خادم الحرمین شریفین سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آج ایک شاہی فرمان جاری کرتے ہوئے اعلیٰ سطحی قیادت میں چند نئے تقررات کے علاوہ کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کئے ہیں۔ ولیعہد مقرن کو ان ہی کی درخواست پر اس عہدہ سے سبکدوش کردیا گیا ہے اور نائب ولیعہد محمد بن نائف نائب وزیراعظم وزیرداخلہ کو شہز

خوشگوار تعلقات کی خواہش پر جوابی خیرسگالی عدم موجود

اسلام آباد ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی اپنے پڑوسی ہندوستان کے ساتھ اچھے پڑوسی جیسے تعلقات کی مخلصانہ خواہش پر ہندوستان کی جانب سے جوابی خیرسگالی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا۔ باہمی تعلقات ’’معمولی‘‘ مسئلہ کی بناء پر تعطل کا شکار ہے۔ نواز شریف سعودی گزٹ کو اپنے حالیہ دورہ سعودی عرب کے موقع پر انٹرویو دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ

امریکی بجٹ پر عراقی عالم دین کی دھمکی

بغداد ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عراق کے ایک بارسوخ عالم دین نے امریکہ کو عراق اور دیگر ممالک میں اس کے مفادات پر حملے کرنے کی دھمکی دی اور کہا کہ امریکی کانگریس نے کرد جنگجوؤں کو راست ہتھیار سربراہ کرنے کی جو گنجائش رکھی ہے، اس پر انتقامی کاروائی کی جائے گی۔

ازدواجی عصمت ریزی کا نتیجہ ، ہندوستان میں ناقابل عمل

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ازدواجی عصمت ریزی کا نظریہ ہندوستان میں ناقابل عمل ہے جہاں شادی کو ’’مقدس بندھن‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ حکومت ہند نے آج کہاکہ اسے فوجداری جرم قرار دینے کی تجویز ناقابل قبول ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے آج کہا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ بیرونی ممالک کا قانون ہندوستان کے پس من

راہول گاندھی کا ایک روزہ دورہ پنجاب’صرف تفریح‘

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے آج راہول گاندھی کے دورہ پنجاب کو ’’ایک روزہ تفریح‘‘ قرار دیا اور کہا کہ نائب صدر کانگریس کی یہ تفریح ایک ایسی ریاست میں جہاں یو پی اے کے 10 سالہ دوراقتدار میں کئی کاشتکاروں نے خودکشی کی ہے، خود ان کی پارٹی کیلئے ایک مصیبت بن جائے گی۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے کاشتکاروں کے حال زار کو ا

مغربی بنگال میں ٹی ایم سی ورکر کو گولی مار دی گئی

مالدہ ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس پارٹی ورکر کو کل رات مالدہ ٹاؤن کے مضافات میں نیند کی حالت میں گولی مار دی گئی ۔ اس واقعہ پر پولیس کا گماں ہے کہ مابعد انتخابات تشدد کی صورت میں اس ورکر کو گولی ماری گئی ہے ۔ میونسپل انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا ہے جس میں 27 سالہ پنتو مونڈل کو نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑکی کے ذریعہ حالت ن

ٹرانسپورٹ ہڑتال سے معمولات زندگی معطل ہونے کا اندیشہ

بنگلورو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عوامی ٹرانسپورٹ اور آٹو رکشاؤں کی کل ہڑتال سے امکان ہیکہ معمولات زندگی معطل ہوجائیں گے۔ ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ شعبہ کے کارکنوں نے مجوزہ نئے روڈ ٹرانسپورٹ قانون کے خلاف بطور احتجاج اپنی کارروائیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک روزہ ہڑتال کی اپیل قومی سطح کے روڈ ٹرانسپورٹ تنظیموں نے کی ہے جو خانگی

سوچھ بھارت مشن میں ایم پی فنڈ کے استعمال کی شدید مخالفت

نئی دہلی ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس کے بشمول اپوزیشن پارٹیوں نے ارکان پارلیمنٹ کے مقامی علاقہ کی ترقی فنڈ ( ایم پی ایل اے ڈی ) کے سوچھ بھارت مشن میں استعمال کرنے کی شدید مخالفت کی اور کہا کہ حکومت ہر ایک ایم پی کو سالانہ دیئے جانے والے ترقیاتی فنڈ 5 کروڑ روپئے کو اپنے سوچھ بھارت مشن پر خرچ کرنے کی ہدایت نہیں دے سکتی ۔ اپوزیشن ک

مودی حکومت پر کاشتکار دشمن پالیسیوں کا کانگریسی الزام

ادھم پور ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام)مودی حکومت ہندوستان میں کاشتکار دشمن پالیسیوں پر عمل کررہی ہے۔ صدر جموں و کشمیر پردیش کانگریس غلام احمد میر نے آج مودی زیرقیادت مرکزی حکومت پر جموں و کشمیر سے متعلق کئی مسائل کی بنیاد پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے حکومت ریاست کے عوام کو ہر محاذ پر مایوس کرچکی ہے۔ اس نے اپنے دوراقتدار میں ایک

مسرت عالم پر عوامی سلامتی قانون کے اطلاق کو حق بجانب قرار دینا افسوسناک: عمر عبداﷲ

سرینگر ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نیشنل کانفرنس لیڈر عمر عبداﷲ نے آج حکمراں پارٹی پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی پر تنقید کی کہ انھوں نے علحدگی پسند حریت کانفرنس لیڈر مسرت عالم پر عوامی سلامتی قانون کے اطلاق کو حق بجانب قرار دیا ہے ۔ عمر عبداﷲ نے مائیکرو بلاگنگ سائیٹ پر لکھا ہے کہ جس محبوبہ مفتی نے ماضی میں عوامی سلامتی قانون (پی ایس ا

اخراجات پر قابو پانے پارلیمانی کمیٹی

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فینانس، دفاع اور ریلوے جیسی وزارتوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر پریشان حکومت ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کرے گی جو اعلیٰ سطحی ماہرین کے گروپ پر مشتمل ہوگی جو مسائل کا جائزہ لے گی اور ان کی یکسوئی اقدامات تجویز کرے گی۔ پی اے سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ بجٹ سے زیادہ اخراجات کئے جارہے ہیں ،جن کا جائزہ لی

معمولات زندگی کی بحالی کیلئے تمام ممکن اقدامات، ممتا بنرجی کا اعلان

نبادویپ (مغربی بنگال) ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں کل ریاست گیر بند کے پیش نظر چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت معمولات زندگی برقرار رکھنے کے تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بائیں بازو کی پارٹیوں اور بی جے پی کی جانب سے مبینہ بدعنوانیوں اور تشدد کے خلاف احتجاج کی تائید نہ کریں جو بلدی انتخ

مذہبی مقامات پر لاؤڈاسپیکرس کا مسئلہ حکومت دہلی کا عنقریب جواب متوقع

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دہلی ہائیکورٹ نے آج ریاستی حکومت سے ایک درخواست مفاد عامہ پر جس میں بغیر لائسنس کے لاؤڈ اسپیکرس پر جو درگاہوں اور مسجدوں میں نصب ہیں، امتناع عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے، جواب طلب کیا۔ مبینہ طور پر ان لاؤڈاسپیکرس سے صوتی آلودگی زیادہ ہورہی ہے اور عوام کی صحت متاثر ہورہی ہے۔ چیف جسٹس او روہنی اور ج