معمولات زندگی کی بحالی کیلئے تمام ممکن اقدامات، ممتا بنرجی کا اعلان

نبادویپ (مغربی بنگال) ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مغربی بنگال میں کل ریاست گیر بند کے پیش نظر چیف منسٹر ممتابنرجی نے آج کہا کہ ریاستی حکومت معمولات زندگی برقرار رکھنے کے تمام اقدامات کرے گی۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ بائیں بازو کی پارٹیوں اور بی جے پی کی جانب سے مبینہ بدعنوانیوں اور تشدد کے خلاف احتجاج کی تائید نہ کریں جو بلدی انتخابات میں کئے گئے تھے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ہاتھ جوڑ کر درخواست کررہی ہیکہ اس بند کی تائید نہ کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کولکتہ اور اضلاع میں کوئی بند نہیں منایا جائے گا ۔وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کررہی تھیں۔