ویٹوری کا کرکٹ کو خیرباد، او ڈی آئی کیریئر بھی ختم

آکلینڈ ، 31 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈ کپ 2015 ء کے ساتھ ہی ایک اور دمکتا ستارہ کرکٹ کے افق سے غروب ہو گیا۔ اسٹار کیوی آل راؤنڈر ڈانیل ویٹوری نے وطن واپسی پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ وہ ٹسٹ اور ٹوئنٹی 20 کرکٹ سے پہلے ہی سبکدوش ہوگئے تھے۔ نیوزی لینڈ کے اسٹار نے یہ اعلان آج یہاں آکلینڈ ائیرپورٹ پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔ ویٹ

مچل اسٹارک ونڈے رینکنگ میں سرفہرست

دبئی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ورلڈکپ 2015 ء میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے آسٹریلیائی بولر مچل اسٹارک آئی سی سی کی عالمی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹارک نے حالیہ ورلڈ کپ میں 22 وکٹیں لے کر اپنی ٹیم کو پانچویں مرتبہ یہ ٹرافی دلوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اسٹارک نے ایک روزہ کرکٹ میں بہترین بولروں کی فہرست میں پاکستان

فرنچ ٹینس فیڈریشن اور آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن میں معاہدہ

نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان میں آج ٹینس کیلئے اہم دن رہا جو فرنچ ٹینس فیڈریشن (ایف ایف ٹی) یعنی فرنچ اوپن ( رولینڈ گیروس ) کے آرگنائزر اور آل انڈیا ٹینس اسوسی ایشن (آیٹا) کے درمیان ایک یادداشت مفاہمت پر دستخط کی وجہ سے یاد رہے گا۔ اس معاہدہ کا مقصد ہندوستان میں ٹینس کے ترقیاتی عمل میں جدت پیدا کرنا اور جونیر ٹیلنٹ کو آگے ب

کارکردگی میں آہستہ آہستہ بہتری آئے تو بہتر : اظہر علی

لاہور ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان ونڈے کرکٹ ٹیم کے نومنتخب کپتان اظہر علی نے کہا ہے کہ وہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی میں تسلسل کے خواہشمند ہیں۔ اپنے تقرر کے اعلان کے بعد کل یہاں میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ جب ٹیم متحد ہو کر کھیلے گی تو کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں انھ

آئی سی سی کی حرکتیں دنیا کو بتائوں گا : مصطفی کمال

دبئی، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انٹرنیشل کرکٹ کونسل کے صدر مصطفی کمال نے کہا ہے کہ کھیل کا انتظام سنبھالنے والے ادارے نے مجھے ورلڈکپ فائنل کے بعد کی تقریب میں ٹرافی دینے کے حق سے محروم کر دیا۔ ورلڈکپ کی فاتح ٹیم آسٹریلیا کو یہ ٹرافی آئی سی سی چیئرمین این سرینواسن نے دی حالانکہ آئی سی سی نے جنوری 2015ء کو اپنے قوانین میں ایک ترمیم کرتے

آفریدی کو گیل کا خراج تحسین

لاہور ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کرس گیل نے ریٹائرمنٹ پر شاہد آفریدی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عالمی کرکٹ میں ایک پرجوش کھلاڑی کی کمی شدت سے محسوس کی جائے گی۔ ویسٹ انڈیز بیٹسمن اور پاکستانی آل راؤنڈر میدان میں بولرز کیلئے دہشت کی علامت سمجھے جاتے ہیں، فلک بوس چھکوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھنے والے ان دونوں کھلاڑیوں میں سے ایک

ہاکس بے کپ ہاکی کیلئے 18 رکنی ہندوستانی ویمنس ٹیم نامزد

نئی دہلی ، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے آج 18 رکنی ویمنس ہاکی ٹیم نامزد کردی جس کی قیادت مڈفیلڈر ریتو رانی کریں گی اور یہ ٹیم ہاکس بے کپ میں حصہ لے گی جو نیوزی لینڈ میں 11 تا 19 اپریل منعقد شدنی ہے۔ انڈیا کے علاوہ اس ٹورنمنٹ میں ارجنٹینا، آسٹریلیا، چائنا، جاپان، کوریا، یو ایس اے اور میزبان نیوزی لینڈ بھی شامل ہیں۔

پیٹرسن کی انگلش ٹیم میں واپسی کی کوشش کی تصدیق

لندن، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن کی انگلش ٹیم میں واپسی کی کوشش کی تصدیق ہو گئی۔ پیٹرسن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سلسلے میں آئی پی ایل فرنچائز ’سن رائزرز حیدر آباد‘ سے ابتدائی مرحلے کے میچز سے ریلیز ہونے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی تھی اور دونوں کے درمیان اب اس پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حیدرآباد فرنچائز نے پیٹ

پاکستان میں 7 سال بعد ویمنس اسکواش ورلڈ ٹور کی واپسی

راولپنڈی، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سات سال بعد پہلی دفعہ ویمنس اسکواش اسوسی ایشن (ڈبلیو ایس اے) ورلڈ ٹور کی میزبانی کرے گا۔ بحریہ ٹائون راولپنڈی کے سفاری کلب میں یکم اپریل سے 4 اپریل تک منعقد ہو گا جس میں سات ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی، اور اس ایونٹ کی انعامی رقم دس ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔ عالمی نمبر 35 جنوبی افریقی سیولی واٹر اس ای

سرفراز احمد بہادر کھلاڑی ، آفریدی کا تاثر

کراچی، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے مایہ ناز کھلاڑی شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد بہادر کھلاڑی ہیں اور انٹرنیشنل کرکٹ کو ایسے ہی جارحانہ کھیل پیش کرنے والے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ آفریدی حالیہ ورلڈ کپ کے بعد ونڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ تکنیک سے زیادہ بہادری کو ترجیح دیتے ہیں اور پاکستا