پیٹرسن کی انگلش ٹیم میں واپسی کی کوشش کی تصدیق

لندن، 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) اسٹار بلے باز کیون پیٹرسن کی انگلش ٹیم میں واپسی کی کوشش کی تصدیق ہو گئی۔ پیٹرسن کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے سلسلے میں آئی پی ایل فرنچائز ’سن رائزرز حیدر آباد‘ سے ابتدائی مرحلے کے میچز سے ریلیز ہونے کے سلسلے میں بات چیت چل رہی تھی اور دونوں کے درمیان اب اس پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حیدرآباد فرنچائز نے پیٹرسن کو آئی پی ایل 8 کے تمام گروپ میچز سے ریلیز کر دیا ہے۔ تاہم وہ انہیں دوبارہ بلانے کا حق رکھتی ہے۔ چار مرتبہ کے ایشز ہیرو اور انگلینڈ کیلئے تمام فارمٹس میں نمایاں رنز بنانے والے پیٹرسن نے اپنی ویب سائٹ پر اعلان کیا کہ ’’وہ انگلش ٹیم میں واپسی کیلئے دوبارہ ڈومیسٹک کائونٹی میچز کھیلیں گے، کیونکہ انگلش ٹیم میں واپسی اولین ترجیح ہے۔ امید ہے سلیکٹرز مجھے ایشز سیریز کیلئے ٹیم میں شامل کریں گے‘‘۔