روسی پائلٹ کے بغیر خلائی جہاز کرہ ارض پر واپس

ماسکو۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بغیر پائلٹ کا ایک روسی مال بردار خلائی جہاز جس نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن پر رسد سربراہ کی تھی، کرہ ارض پر واپس آ گیا۔ مبینہ طو رپر یہ خلائی جہاز بے قابو ہو گیا تھا۔ روسی خلائی محکمہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ یہ خلائی جہاز واپس ہونا شروع ہوگیا تھا لیکن بے سمت ہوگیا اور خلاء میں بھٹک رہا تھا۔ یہ واضح ہیکہ اس کے باوجود خلائی جہاز بحفاظت کرہ ارض تک واپس پہنچنے میں کامیاب ہوگیا۔ یہ سویوز راکٹ سمندر میں گر پڑا تھا۔