ٹرانسپورٹ ہڑتال سے معمولات زندگی معطل ہونے کا اندیشہ

بنگلورو ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عوامی ٹرانسپورٹ اور آٹو رکشاؤں کی کل ہڑتال سے امکان ہیکہ معمولات زندگی معطل ہوجائیں گے۔ ملک گیر سطح پر ٹرانسپورٹ شعبہ کے کارکنوں نے مجوزہ نئے روڈ ٹرانسپورٹ قانون کے خلاف بطور احتجاج اپنی کارروائیاں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایک روزہ ہڑتال کی اپیل قومی سطح کے روڈ ٹرانسپورٹ تنظیموں نے کی ہے جو خانگی اور سرکاری شعبہ کے کارکنوں کی نمائندگی کرتے ہیں اور مرکزی ٹریڈ یونینس جیسے اے آئی ٹی یو سی ، سی آئی ٹی یو ، بی ایم ایس ، آئی این ٹی یو سی، ایچ این ایس، اے آئی سی سی ٹی یو، ایل پی ایف اور ریاستی تنظیموں سے الحاق رکھتی ہیں۔