اخراجات پر قابو پانے پارلیمانی کمیٹی

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) فینانس، دفاع اور ریلوے جیسی وزارتوں کے بڑھتے ہوئے اخراجات پر پریشان حکومت ایک پارلیمانی کمیٹی قائم کرے گی جو اعلیٰ سطحی ماہرین کے گروپ پر مشتمل ہوگی جو مسائل کا جائزہ لے گی اور ان کی یکسوئی اقدامات تجویز کرے گی۔ پی اے سی کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہیکہ بجٹ سے زیادہ اخراجات کئے جارہے ہیں ،جن کا جائزہ لیا گیا ہے۔