یوروپی یونین کے وکلاء کو جہادیوں کے مقدمات پر توجہ دینے انسدا د دہشت گردی سربراہ کا مشورہ

پیرس ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) یوروپی ممالک کو جہادیوں کے مقدمات کی عدالت میں پیروی کو ترجیح دینی چاہئے۔ اگر مقدمات کی کثرت کی وجہ سے انہیں طویل مدت سے نظرانداز کیا جارہا ہو، یوروپی یونین کے انسداد دہشت گردی سربراہ گلس ڈی کروچوف نے جاریہ ہفتہ پیرس میں یوروپی یونین کے انسداد دہشت گردی مجسٹریٹس کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو جہادی واضح طور پر انتہائی بے رحم عسکریت پسند گروپس سے تعلق رکھتے ہیں اور جنہوں نے یوروپ میں پرتشدد کارروائیاں کی ہیں، ان پر مقدمے چلا کر فوری سزاء دی جانی چاہئے لیکن انہو ںنے کہا کہ ایسے افراد کو جو زیادہ جنونی نہ ہوں ، شناخت کرکے انہیں بنیاد پرستی ترک کرنے کی ترغیب دی جاسکتی ہے۔ غیرملکی جنگجوؤں نے مغربی ممالک کے 4 ہزار سے زیادہ جنگجو شامل ہیں جو عراق اور شام کا سفر کرکے جہادیوں میں شامل ہوگئے ہیں۔