سہراب الدین انکاونٹر مقدمہ گجرات کا پولیس عہدیدار بَری

ممبئی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی کی خصوصی سی بی آئی عدالت نے گجرات کے پولیس عہدیدار ابھئے چوڑاسماں کو سہراب الدین شیخ اور تلسی رام پرجاپتی فرضی انکاؤنٹر مقدمہ میں باعزت بری کردیا کیونکہ ان کے خلاف ثبوت موجود نہیں ہیں۔ خصوصی سی بی آئی جج ایم بی گوساوی نے چوڑاسماں کے خلاف مقدمہ خارج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔ سی بی آئی کے بموجب چوڑاسماں نے سہراب الدین کے قتل کی مبینہ سازش میں بنیادی کردار ادا کیا تھا اور مقدمہ کے گواہوں کو دھمکیاں دی ہیں۔ سی بی آئی نے الزام عائد کیا کہ چوڑاسماں نے سہراب الدین کے بھائی رباب الدین کو بھی سپریم کورٹ میں داخل کردہ درخواست واپس لینے کیلئے 50 لاکھ روپئے کی پیشکش بھی کی تھی۔ عدالت نے اب تک امیت شاہ، گلاب چند کٹاریہ، ویمل پٹنی، پی سی پانڈے اور گیتاجوہری کو اس مقدمہ میں بری کردیا ہے۔