بنگلور اور راجستھان کا میچ بارش کی نذر دونوں ٹیموں کو مساوی پوائنٹس

بنگلورو۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل 8 سیزن کے آج کھیلے گئے رائل چیلنجرس بنگلور اور راجستھان رائلس کا مقابلہ شدید بارش کے باعث پورا نہ ہوسکا اور دونوں ٹیموں میں مساوی پوائنٹس تقسیم کردیئے گئے۔ رائل چیلنجرس بنگلور نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 200/7 رنز بنائے جن میں ڈی ولیرس کے 45 گیندوں 57 رنز شامل ہے۔ اس کے علاوہ سرفراز خان نے شاندار 21 گیندوں میں 45 رنز بنائے۔ جواب میں راجستھان رائلس بیٹنگ شروع کرنے والی تھی کہ اچانک بارش شروع ہوگئی اور یہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔ چنانچہ 11.35 بجے شب میچ ختم کردیا گیا۔ نوجوان کھلاڑی سرفراز آج سب کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے تھے جنہوں نے شاندار شاٹس لگائے اور ٹیم کے مجموعی اسکور کو کافی بہتر بنایا۔ حالانکہ اس کے اہم کھلاڑی کریس گیل (10) اور ویراٹ کوہلی (1) پر پویلین لوٹ چکے تھے اور اس وقت تک ٹیم کا اسکور 20 رنز سے بھی کم تھا۔ ڈی ولیرس کے 57 رنز میں 9 چوکے اور ایک چھکا شامل ہے۔