مغربی بنگال میں ٹی ایم سی ورکر کو گولی مار دی گئی

مالدہ ۔ 29 اپریل ۔ ( سیاست ڈاٹ کام) ترنمول کانگریس پارٹی ورکر کو کل رات مالدہ ٹاؤن کے مضافات میں نیند کی حالت میں گولی مار دی گئی ۔ اس واقعہ پر پولیس کا گماں ہے کہ مابعد انتخابات تشدد کی صورت میں اس ورکر کو گولی ماری گئی ہے ۔ میونسپل انتخابات کے نتائج کا اعلان ہوا ہے جس میں 27 سالہ پنتو مونڈل کو نامعلوم حملہ آوروں نے کھڑکی کے ذریعہ حالت نیند میں گولی ماردی ۔ اس کو دواخانہ میں شریک کردیا گیا ہے۔ اس کی حالت نازک بتائی گئی ہے ۔ سی پی آئی ایم کی کامیابی کے باعث انگلش بازار وارڈ نمبر 25 میں کشیدگی پیدا ہوئی ہے ۔ یہاں ترنمول کانگریس کے امیدوار کو شکست ہوئی جس کے بعد اس واقعہ کو سیاسی مخاصمت سمجھا جارہا ہے کیونکہ سی پی آئی ایم کی کامیابی کے خلاف ترنمول کانگریس ورکرس نے روڈ روکو احتجاج شروع کیا تھا۔