ازدواجی عصمت ریزی کا نتیجہ ، ہندوستان میں ناقابل عمل

نئی دہلی ۔ 29 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ازدواجی عصمت ریزی کا نظریہ ہندوستان میں ناقابل عمل ہے جہاں شادی کو ’’مقدس بندھن‘‘ سمجھا جاتا ہے۔ حکومت ہند نے آج کہاکہ اسے فوجداری جرم قرار دینے کی تجویز ناقابل قبول ہے۔ وزیرمملکت برائے داخلہ ہری بھائی پارتھی بھائی چودھری نے آج کہا کہ یہ مناسب نہیں ہوگا کہ بیرونی ممالک کا قانون ہندوستان کے پس منظر میں ناقابل عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستانی معاشرہ کی ذہنیت شادی کوایک مقدس بندھن سمجھتی ہے۔ وہ ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کنی موزھی کے سوال کا راجیہ سبھا میں تحریری جواب دے رہے تھے۔ کنی موزھی نے وزارت داخلہ سے جاننا چاہا تھا کہ کیا وہ قانون فوجداری میں تبدیلی کی تجویز رکھی ہے۔