پوپ فرانسیس کیلئے خصوصی کرسی تیار کرنے والے مسلم باپ بیٹے

زاویدویسی (بوسنیا) ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سالم خدداروک کو اس وقت تقریباً ایک ہفتہ تک صحیح اور پرسکون نیند نہیں ملی ہے جب سے اسے پوپ فرانسیس کیلئے ایک خصوصی کرسی تیار کرنے کی ہدایت ملی ہے۔ بوسنیا کے دورہ پر آنے کے بعد پوپ فرانسس اسی کرسی پر تشریف فرما ہوں گے۔ 61 سالہ سالم اور اس کے 33 سالہ بیٹے عیدین جو بہت ہی متقی اور پرہیزگار مسلمان ہی

چین میں غیرقانونی گولف کورسس کیخلاف کارروائی

بیجنگ ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) چین میں غیرقانونی طور پر تعمیر کئے گئے 66 گولف کورسیس کو بند کردیا گیا کیونکہ ان غیرقانونی گولف کورسس نے اراضیات کا قابل لحاظ حصہ اپنے قبضہ میں کرلیا ہے اور دوسری طرف ان کورسیس کے مینٹیننس کیلئے بھی پانی کا بھی زائد استعمال ہورہا ہے۔ دریں اثناء وزارت اراضیات اور وسائل نے بتایا کہ کئی صوبوں میں غیرقانونی

ایرانی رپورٹر کی سیاسی پناہ کیلئے درخواست

تہران ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک ایرانی صحافی جو ایک اصلاح پسند اخبار سے وابستہ تھا اور جسے ایران کی نیوکلیئر مذاکرات کی رپورٹنگ کیلئے لوزان روانہ کیا گیا تھا، اس نے آج سوئٹزرلینڈ میں سیاسی پناہ حاصل کرنے کی درخواست دی۔ تہران میں موجود وزارت خارجہ نے یہ اطلاع دی۔ عامر حسین متقی نے ایران اسٹوڈنٹ کرسپانڈنٹس اسوسی ایشن (ISCA) کیلئے بھی

عمران خان کے بااعتماد ساتھی پر کراچی میں حملہ

کراچی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر قائد اور عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن پر آج بیاٹس اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ مبینہ طور پر حملہ ایم کیو ایم کارکنوں نے کیا تھا۔ یہ واقعہ قومی اسمبلی کے آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل پیش آیا ہے۔ ٹی وی کی جھلکیوں میں بتایا گیا ہیکہ نامعلوم افراد جن کا تعلق مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ

نائجیریا : رائے دہی، سخت کشیدگی، اپوزیشن کا کامیابی کا ادعا

ابوجا ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نائجیریا کی اہم اپوزیشن نے آج ملک کے کشیدگی کا شکار عام انتخابات میں کامیابی کا دعویٰ کیا۔ سابق فوجی حکمران محمد بہاری نے رائے دہی سے قبل موجودہ صدر گڈلک جوناتھن کے حق میں مقابلہ سے دستبرداری اختیار کرلی۔ اگر کامیابی کی توثیق ہوجائے تو یہ افریقی گنجان آبادی والے ملک کی تاریخ میں اقتدار کی جمہوری انداز

ابوحمزہ کے ساتھی کو القاعدہ سے تعاون پر سزائے قید

نیویارک ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایک برطانوی عالم دین ابوحمزہ کے ایک قریبی ساتھی دہشت گردی سے مربوط معاملات میں ملوث پایا گیا ہے جہاں اس پر یہ الزام بھی عائد کیا گیا ہیکہ اس نے امریکہ میں دہشت گردی کی تربیت کا ایک مرکز شروع کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔ میان ہٹن فیڈرل کورٹ میں ہارون اسود کو دہشت گرد گروپ سے میٹریل تعاون کرنے کا قصوروار پای

تمل سیاستداں کا قتل، سری لنکا بحریہ افسران سے پوچھ گچھ

کولمبو ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکائی بحریہ کے تین عہدیداروں جن میں دو اعلیٰ سطحی افسران بھی شامل ہیں، کو پولیس نے انسداد دہشت گردی قانون کے تحت حراست میں لیا ہے جن پر مبینہ طور پر 2006ء میں ایک مقبول تمل قائد کے قتل کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کے بعد اس وقت کی حکومت کیلئے انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر ایک زبردست تنازعہ پیدا ہوگیا تھا

میانمار حکومت اور باغیوں میں جنگ بندی معاہدہ

یانگون 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت میانمار اور 16 دیگر نسلی مسلح گروپس نے آج ایک ملک گیر جنگ بندی کے معاہدہ کے مسودے سے اتفاق رائے کیا تاکہ ملک میں خانہ جنگی بند ہوسکے جو برسوں سے جاری ہے۔ صدر میانمار تھین سین نے جو معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں مختصر وقت کے لئے شریک تھے، کہاکہ اِس سے سیاسی مذاکرات اور مزید امن مذاکرات کی راہ ہموار ہو

ایران نیوکلیر مذاکرات میں ایک دن کی توسیع کا قوی امکان

لوسان 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایران کو نیوکلیر ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے لئے طولانی مذاکرات آج بھی غیر مختتم رہے جبکہ روس نے کہاکہ اِس بات کے قوی امکانات ہیں کہ ایک تاریخی خاکہ آدھی رات تک قطعی معاہدہ کے لئے تیار کرلیا جائے گا۔ وزیر خارجہ روس سرجی لاؤروف لوسان واپسی آچکے ہیں تاکہ وزارت سطح کے اجلاس میں شامل رہیں۔ جس میں قطعی مع

امریکی صدر بارک اوباما لڑ کھڑا گئے

واشنگٹن ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما فلوریڈا سے واپسی پر طیارے کی سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچے۔ اوباما نے توازن برقرار رکھتے ہوئے خود کو گرنے سے بچالیا۔ کبھی کبھی جلدی کاکام آپ کو مشکلات میں بھی ڈال سکتا ہے۔ کچھ ایساہی ہوا امریکی صدر بارک اوباما کیساتھ واشنگٹن کے ایئر فورس ون ایئرپورٹ پر،جب امریکی صدر فلوریڈا سے واشن

شمالی وزیرستان کے متاثرین کی واپسی کا آغاز

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پاکستانی فوج کے آپریشن کے نتیجے میں وہاں سے نقل مکانی کرنے والے تقریبا دس لاکھ متاثرین کی واپسی کا عمل شروع ہوگیا ہے۔متاثرین کی واپسی کے پہلے مرحلے میں منگل کو خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں بکاخیل پناہ گزین کمیپ سے 62 خاندانوں کا قافلہ اپنے علاقوں کی جان

میں مصر میں دوبارہ شوٹنگ کا خواہشمند ہوں : امیتابھ بچن

قاہرہ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) میگا اسٹار امیتابھ بچن جو 24 سال کے وقفہ سے مصر واپس آئے ہیں، کہا کہ وہ مصر کی محبت سے چاروں خانے چت ہوگئے ہیں۔ مصریوں نے ان پر اتنی خلوص و محبت برسائی ہیکہ وہ اہرام کی سرزمین مصر میں دوبارہ شوٹنگ کرنا پسند کریں گے۔ امیتابھ بچن نے 1975ء میں پہلی بار مصر کا دورہ کیا تھا۔ وہ فی الحال یہاں 3 روزہ دورہ پر آئے ہوئے

ممبئی سے پہلا راست کنٹینر بحری جہاز قطر پہنچا

دوحہ ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے ایک نان اسٹاپ سرویس کی لانچنگ عمل میں آئی تھی جس کے تحت پہلا راست کنٹینر بحری جہاز ممبئی سے آج یہاں پہنچا۔ اخبار پنینسولا کے مطابق ایم ایس کنوینٹ نامی کنٹینر بحری جہاز قطر کی دوحہ بندرگاہ پر پہنچا اس کا اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے استقبال کیا۔ ممبئی کی

پاکستان میں مزید چار قیدیوں کو تختۂ دار پر لٹکادیا گیا

اسلام آباد ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے صوبہ پنجاب میں سزائے موت پانے والے مزید چار قیدیوں کو مختلف جیلوں میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا۔ ڈان آن لائن کی رپورٹ کے مطابق 2008ء میں محمد ریاض نامی قیدی نے ایک ڈکیتی کے دوران ایک شخص کا قتل کردیا تھا، اسے سرگودھا جیل میں پھانسی پر لٹکایا گیا۔ حیرت انگیز بات یہ ہیکہ سرگودھا جیل کا قیام 1910ء

یمن سے ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری

بنگلور 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ڈی وسدانند گوڑا نے آج کہا کہ جنگ زدہ ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت ہند کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ تمام پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لایا جائے گا ۔ انہوں نے کرناٹک میں دو قومی شاہراوں کے پراجکٹس کو ترقی دینے کی ایک سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر اخباری نما

جاپان ‘ہندوستان کے ساتھ سیکوریٹی دفاع میں مضبوط تعلقات کا خواہاں

نئی دہلی31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈو پیسفک ریجن میں چین کی بڑھتے اثر و رسوخ کے درمیان جاپان نے آج میری ٹائیم سکیوریٹی شعبہ کے بشمول ڈیفنس و سکیوریٹی سیکٹر میں ہندوستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کی خواہش ظاہر کی ۔ یہ واضح کرتے ہوئے کہ ہندوستان بھی ٹوکیوں کے ساتھ تعاون کو اہمیت دیتا ہے ۔ وزیر دفاع منوہر پاریکر نے کہا کہ جاپان ’’میک ان

پہلا بیاچ یمن سے روانہ

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی شہریوں کا 344 افراد پر مشتمل پہلا بیاچ آج آئی این ایس سمترا جہاز میں سوار ہوگیا اور یہ یمن سے جیبوتی جارہا ہے۔یہاں سے ان تمام کو ذریعہ طیارہ ہندوستان لایا جائے گا۔ ہندوستان نے جنگ سے متاثرہ یمن میں پھنسے 4000 سے زائد شہریوں کے تخلیہ کیلئے بڑے پیمانہ پر مہم بھی شروع کردی ہے۔ مسٹر آف اسٹیٹ امور

موبائیل کال اور سرویس شرحوں میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل کال اور سرویس شرحوں میں 12 تا 15 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ سیلولر آپریٹرس اسوسی ایشن آف انڈیا نے وزیر ٹیلیکام روی شنکر پرشاد کے تجزیہ کی تائید کی ۔ ٹیلیکام سکریٹری راکیش گارگ نے بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کال شرحوں میں 1.3 پیسے فی منٹ کا اضافہ ہوگا۔ ٹیلیکام آپریٹرس نے بھاری رقومات ادا کرتے