یمن سے ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت کی ذمہ داری

بنگلور 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر ڈی وسدانند گوڑا نے آج کہا کہ جنگ زدہ ملک میں پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو واپس لانا حکومت ہند کی ذمہ داری ہے۔ انہوںنے توقع ظاہر کی کہ تمام پھنسے ہوئے ہندوستانیوں کو بحفاظت واپس لایا جائے گا ۔ انہوں نے کرناٹک میں دو قومی شاہراوں کے پراجکٹس کو ترقی دینے کی ایک سنگ بنیاد تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں یمن میں پھنسے ہندوستانیوں کو لانے کیلئے کوشش کررہا ہوں ۔میں وزارت داخلہ سے مسلسل ربط رکھے ہوئے ہوں پہلے ہی یمن میں ہمارے سفارتخانہ کی جانب سے 3 مرتبہ بات چیت ہوچکی ہے ۔ہندوستانیوں کو واپس لانے کیلئے وقت کے تعین کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ آج کا بینی اجلاس میں بھی اس مسئلہ پر بات چیت ہوگی اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ جنگ زدہ یمن سے ہندوستانیوں کو واپس لانے کانگریس لیڈر ملکارجن کھرگے نے کہا کہ نریندر مودی حکومت نے ہندوستانیوں کے تخلیہ کے لئے انتظامات کئے ہیں لیکن اس کام کو فوری انجام دیا جانا چاہئے ۔