گاڑیوں پر تھرڈ پار ٹی انشورنس میں آج سے غیر معمولی اضافہ

نئی دہلی۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام)گاڑی کے مالک ہونا جیب پر مزید بوجھ بن سکتا ہے کیونکہ حکومت نے ٹو وہیلرس ، خانگی کاروں اور بڑی گاڑیوں کے تھرڈ پارٹی موٹر انشورنس میں کل سے اضافہ کردیا ہے۔ انشورنس ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھاریٹی آف انڈیا نے ایک بیان میں کہا کہ یکم اپریل 2015 ء سے تھرڈ پارٹی انشورنس پریمیم میں اضافہ کیا گیا ہے۔ بتایا جا

کشمیر میں سیلاب ،مہلوکین کی تعداد 16 ہوگئی

سرینگر 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) وادی کشمیر کو سیلاب کے خطرہ میں کمی ہوگئی جبکہ موسمی حالات بہتر ہوگئے اور دریائے جہلم کی سطح آب میں کمی واقع ہوئی۔ تاہم اچانک سیلاب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 16 ہوگئی۔ جبکہ مزید 6 نعشیں زمین کھسکنے کے مقام بڈگام سے دستیاب ہوئیں۔ مطلع ہنوز ابر آلود ہے لیکن گزشتہ 24 گھنٹوں سے تازہ بارش نہیں ہوئی جس کی وج

صدر کی جانب سے تین مرتبہ مسترد کیا گیا بل گجرات اسمبلی میں منظور

احمد آباد ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) گجرات اسمبلی نے آج ایک انتہائی سخت انسداد دہشت گردی بل کو منظوری دیدی جس میں ان متنازعہ حصوں کو برقرار رکھا گیا ہے جن کی بناء پیشرو صدر جمہوریہ نے دو مرتبہ اسے مسترد کردیا تھا۔ اس بل میں لفظ ’’دہشت گردی‘‘ کو شامل کیا گیا ہے۔ گجرات حکومت نے سب سے پہلے 2003 ء میں جب نریندر مودی چیف منسٹر تھے، یہ بل متع

بابری مسجد کی شہادت کے ذمہ دار نرسمہا راؤ کی یادگارمودی حکومت تعمیرکرے گی

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سابق وزیراعظم پی وی نرسمہا راؤ سے خود ان کی جماعت کانگریس نے لاتعلقی اختیار کرلی تھی اور اس وقت کی حکومت نے دہلی میں ان کی یادگار قائم کرنے سے انکار کردیا لیکن موجودہ این ڈی اے حکومت نے نرسمہا راؤ کی موت کے 10 سال بعد یہاں ’’سمادھی‘‘ قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ این ڈی اے حکومت کی جانب سے دریائے جمنا ک

آندھراپردیش اور تلنگانہ کی صورتحال پر وزیراعظم کو رپورٹ کی پیشکشی

حیدرآباد 31 مارچ (سیاست نیوز) ریاست تلنگانہ و آندھراپردیش کے مشترکہ گورنر مسٹر ای ایس ایل نرسمہن جو اپنے سہ روزہ دورہ پر دہلی میں قیام کئے ہوئے ہیں، آج وزیراعظم مسٹر نریندر مودی سے ملاقات کی اور دونوں ریاستوں تلنگانہ و آندھراپردیش کے حالات اور امن و ضبط کی صورتحال سے متعلق ایک تفصیلی رپورٹ پیش کی۔ مسٹر نرسمہن نے وزیراعظم سے مخت

اننت پور میں وائی ایس آر کانگریس کے مقامی لیڈر کا قتل

اننت پور 31 مارچ (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ایک مقامی لیڈر بھاسکر ریڈی کا چند نامعلوم افراد نے آج دن دہاڑے قتل کردیا۔ اننت پور کے ایس پی راج شیکھر بابو نے پولیس کو ہدایت کی کہ خاطیوں کو اندرون 24 گھنٹے گرفتار کیا جائے۔