عمران خان کے بااعتماد ساتھی پر کراچی میں حملہ

کراچی ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سینئر قائد اور عمران خان کی پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن پر آج بیاٹس اور لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا۔ مبینہ طور پر حملہ ایم کیو ایم کارکنوں نے کیا تھا۔ یہ واقعہ قومی اسمبلی کے آئندہ ضمنی انتخابات سے قبل پیش آیا ہے۔ ٹی وی کی جھلکیوں میں بتایا گیا ہیکہ نامعلوم افراد جن کا تعلق مبینہ طور پر متحدہ قومی موومنٹ سے تھا، بیاٹس اور لاٹھیاں لہراتے ہوئے جناح میدان کے قریب اسمعیل کے قافلہ پر حملہ آور ہوگئے۔ یہ حملہ آور حملہ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اسمعیل اس علاقہ میں انتخابی جلوس کی نگرانی کیلئے آئے ہوئے تھے۔ وہ اس علاقہ سے اپنی پارٹی کے امیدوار ہیں۔

بے نظیر قتل کیس، مارک سیگل کا پاکستان آنے سے انکار
اسلام آباد ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صحافی مارک سیگل نے بے نظیر بھٹو قتل کیس میں گواہی کیلئے پاکستان آنے سے انکارکر دیا ہے،مارک سیگل نے یہ جواب بے نظیر بھٹو قتل کیس میں پراسیکیوٹر ٹیم کی جانب سے رابطے پر دیا۔امریکی صحافی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پرپاکستان نہیں آ سکتا،تاہم وڈیو لنک پر اپنا بیان ریکارڈ کرا سکتا ہوں۔