میانمار حکومت اور باغیوں میں جنگ بندی معاہدہ

یانگون 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) حکومت میانمار اور 16 دیگر نسلی مسلح گروپس نے آج ایک ملک گیر جنگ بندی کے معاہدہ کے مسودے سے اتفاق رائے کیا تاکہ ملک میں خانہ جنگی بند ہوسکے جو برسوں سے جاری ہے۔ صدر میانمار تھین سین نے جو معاہدہ پر دستخط کی تقریب میں مختصر وقت کے لئے شریک تھے، کہاکہ اِس سے سیاسی مذاکرات اور مزید امن مذاکرات کی راہ ہموار ہوتی ہے۔ جبکہ اقوام متحدہ نے جنگ بندی معاہدہ کی ستائش کرتے ہوئے کہاکہ یہ ایک تاریخی معاہدہ ہے اور اِس کی نمایاں اہمیت ہے کیونکہ اِس طرح میانمار میں برسوں سے جاری خانہ جنگی ختم ہوجائے گی۔

یوکرینی فوجیوں کو
امریکی فوجی تربیت دیں گے
کیف ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے سینکروں نیم فوجی دستے یوکرینی فوج کو تربیت فراہم کریں گے جس کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا۔ یاد رہے کہ کیف روس حامی علحدگی پسندوں کو قابو میں رکھنے کیلئے ملک کے مشرقی علاقوں میں جنگ سے دوچار ہے۔ یوکرینی وزیرداخلہ عرسین اواکوف نے یہ بات بتائی۔