ممبئی سے پہلا راست کنٹینر بحری جہاز قطر پہنچا

دوحہ ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور قطر کے درمیان تجارتی تعلقات کو مستحکم کرنے ایک نان اسٹاپ سرویس کی لانچنگ عمل میں آئی تھی جس کے تحت پہلا راست کنٹینر بحری جہاز ممبئی سے آج یہاں پہنچا۔ اخبار پنینسولا کے مطابق ایم ایس کنوینٹ نامی کنٹینر بحری جہاز قطر کی دوحہ بندرگاہ پر پہنچا اس کا اعلیٰ سطحی عہدیداروں نے استقبال کیا۔ ممبئی کی ناہوا شیوا بندرگاہ جسے جواہر لال نہرو بندرگاہ بھی کہا جاتا ہے اور دوحہ بندرگاہ اس طرح باہم مربوط ہوجائیں گے۔ حالیہ دنوں میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت میں زبردست ترقی نوٹ کی گئی ہے اور اس نان اسٹاپ سرویس کی لانچنگ سے تجارتی تعلقات مزید مضبوط ہوجائیں گے۔