موبائیل کال اور سرویس شرحوں میں اضافہ کا امکان

نئی دہلی ۔ 31 ۔ مارچ (سیاست ڈاٹ کام) موبائیل کال اور سرویس شرحوں میں 12 تا 15 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔ سیلولر آپریٹرس اسوسی ایشن آف انڈیا نے وزیر ٹیلیکام روی شنکر پرشاد کے تجزیہ کی تائید کی ۔ ٹیلیکام سکریٹری راکیش گارگ نے بھی اس سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ کال شرحوں میں 1.3 پیسے فی منٹ کا اضافہ ہوگا۔ ٹیلیکام آپریٹرس نے بھاری رقومات ادا کرتے ہوئے حالیہ ہراج میں اسپکٹرم حاصل کئے اور وہ اضافہ کے ذریعہ پابجائی چاہتے ہیں۔