امریکی صدر بارک اوباما لڑ کھڑا گئے

واشنگٹن ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر بارک اوباما فلوریڈا سے واپسی پر طیارے کی سیڑھیوں سے گرتے گرتے بچے۔ اوباما نے توازن برقرار رکھتے ہوئے خود کو گرنے سے بچالیا۔ کبھی کبھی جلدی کاکام آپ کو مشکلات میں بھی ڈال سکتا ہے۔ کچھ ایساہی ہوا امریکی صدر بارک اوباما کیساتھ واشنگٹن کے ایئر فورس ون ایئرپورٹ پر،جب امریکی صدر فلوریڈا سے واشنگٹن واپس پہنچے اور طیارے سے باہر آ ئے تو جلدی جلدی سیڑھیاں اترنے کے چکر میں گرتے گرتے بچے، لیکن فوراً اپنی حاضر دماغی سے خود کو سنبھال لیا اور سیڑھیاں تیزی سے اتر کر چلے گئے۔

نیپال میں جنگلی گینڈے سے بھگدڑ
کٹھمنڈو ۔ 31 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں ایک جنگلی گینڈے نے سڑکوں پرآکر نہ صرف لوگوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا بلکہ 3 لوگ اس کی زد میں آکر زخمی بھی ہوگئے۔یہ گینڈا سڑکوں پر آنکلا اور رہائشی علاقے میں گھس کر سامنے سے آنے والے راہگیروں کو بھی نشانہ بنایا۔ کافی تگ و دو اور مشکل کے بعد آخر کار اس بے قابو گینڈے کو قابو میں کر لیا گیا۔ لیکن تب تک وہ کافی لوگوں کو اپنے غصے کا نشانہ بنا چکا تھا۔