آر ٹی سی ملازمین کو عبوری راحت کی اجرائی عمل میں لانے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : آندھرا پردیش اسٹیٹ روڈ ٹرانسپورٹ کارپوریشن ایمپلائز یونین اور تلنگانہ ایمپلائز یونین آر ٹی سی نے اے پی ایس آر ٹی سی ملازمین کو واجب الادا عبوری راحت کو 10 مارچ سے قبل فراہم کرنے کا نائب صدر نشین و مینجنگ ڈائرکٹر اے پی ایس آر ٹی سی مسٹر پورنا چندر راؤ سے مطالبہ کیا ۔ بصورت دیگر اچانک غیر معینہ مدت کی

مودی کی ریالی کیلئے پولیس دستوں کے کالجوں میں ٹھہرانے پر ہائیکورٹ کی روک

لکھنؤ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) الہ آباد ہائیکورٹ کی ڈیویژن بنچ جو مسٹر جسٹس ڈی کے اپادھیائے اور مسٹر جسٹس امتیاز مرتضیٰ پر مشتمل تھی، نے آج مقامی ہندی روزنامہ دینک جاگرن کی اس خبر جس میں کہا گیا تھا کہ نریندر مودی کی 2 مارچ کو لکھنؤ کے رما بائی امبیڈکر پارک میں جو ریالی ہورہی ہے اس ریالی کو پرامن بنانے کیلئے ضلع حکام نے پوری ریاست سے

لکھنؤ ریالی کی ہورڈنگس سے بی جے پی کے ’نمک حلال‘ مسلم لیڈروں کی تصاویر غائب

لکھنؤ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نریندر مودی کی 2 مارچ کو لکھنؤ میں ریالی سے پانچ روز قبل بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر راج ناتھ سنگھ نے گجرات فسادات کیلئے معافی مانگی اور مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ ایک مرتبہ بھارتیہ جنتا پارٹی پر بھروسہ کرکے دیکھیں۔ راجناتھ سنگھ نے ماضی میں مسلمانوں کے تعلق سے کی گئی غلطیوں کیلئے مسلمانوں سے معافی م

بہار میں آج ’ریل روکو‘ احتجاج، مسافرین سے سفر نہ کرنے کی اپیل

پٹنہ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی نے عوام سے اپیل کی ہیکہ پارٹی کے ’’ریل روکو‘‘ احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے اگر کل ٹرین کے سفر سے اجتناب کیا جائے تو بہتر ہوگا۔ یاد رہے کہ ریاست بہار کو خصوصی درجہ دیئے جانے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریل روکو احتجاج منظم کیا جارہا ہے۔ پارٹی لیڈر اور سابق نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی نے کہا کہ انہیں ا

پانچ ساتھیوں کو ہلاک کرنے کے بعد فوجی کی خودکشی

سرینگر ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ایک فوجی کے اپنے ہی پانچ ساتھیوں کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے بعد خودشی کرلینے کا دلدوز واقعہ یہاں کے گند ربل علاقہ میں رونما ہوا جس کی تحقیقات کا حکم دیا گیا۔ دریں اثناء پولیس ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ راشٹریہ رائفلز سے مربوط ایک فوجی نے صفا پورا کیمپ میں اچانک جنونی حرکت کرتے ہوئے اپنے پانچ ساتھیوں

غالب کی تنقید کے بعد سرسید کا رجحان جدید تعلیم کی طرف ہوا

حیدرآباد ، 27؍فروری(پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی اپنے قیام سے ہی اردو کی ترقی و ترویج پر کام کر رہی ہے اور اس کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔ اسی سلسلہ کے طور پر میوات کے پسماندہ علاقہ میں ماڈل اسکول قائم کیا جارہا ہے اور جلد ہی پالی ٹیکنیک اور خواتین کی تعلیم کیلئے اسکولس اور کالجس قائم کیے جائیں گے۔ ان خیالات کا اظہارڈاکٹر

امبیڈکر کی سوانح حیات کی حامدانصاری کے ہاتھوں اجرائی

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری نے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر کی سوانح حیات کی اجرائی کی جس میں امبیڈکر کے طرزفکر اور وقتاً فوقتاً اخذ کی جانے والی حکمت عملیوں کا تذکرہ موجود ہے۔ اس موقع پر حامد انصاری نے کہا کہ وہ مذکورہ کتاب کو دو وجوہات کی بنیاد پر بہت ہی عزیز رکھتے ہیں۔ پہلی وجہ یہ ہیکہ اس کتاب می

معلنہ برقی کٹوتی کے علاوہ’’ غیرمعلنہ کٹوتی ‘‘حقیقی مجبوری یا برقی کٹوتی پالیسی کا حصہ؟

حیدرآباد27فروری (سیاست نیوز) محکمہ برقی کی جانب س سے شہرمیں یومیہ دو گھنٹے برقی کٹوتی کے اعلان کے بعد پابندی سے اس پرعمل کیا جارہا ہے۔ عموماً موسم گرما کے آغاز سے پہلے ریاستی حکومت، ہرسال عوام کو برقی کی بہتر سربراہی کا وعدہ کرتے ہوئے دیگرریاستوںسے فاضل برقی خریدنے ، اس حوالے سے فنڈس کی منظوری دینے ،متعلقہ محکمہ کے اعلی عہدیدا رو

آبدوز کشتی کے لاپتہ افسران کی موت کی توثیق

ممبئی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) آبدوز کشتی آئی این ایس سندھورتنا جو ممبئی ساحل سے دور حادثہ کا شکار ہوگئی تھی، ہندوستانی بحریہ کے مطابق اس کے دو افسران لاپتہ ہوگئے تھے لیکن آج ان کی موت کی توثیق ہوگئی۔ لیفٹننٹ کمانڈر کپٹن منوال اور لیفٹننٹ منورنجن کمار کی نعشیں آبدوز کے ایک حصہ میں پائی گئیں جسے بندرگاہ تک لایا گیا ہے۔ قبل ازیں دون

جموں ، گلبرگہ اور سلچار نئے ریلوے ڈیویژن

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نئے ڈیویژنس کی بڑھتی ہوئی طلب کی تقسیم کیلئے ریلویز نے فیصلہ کیا ہیکہ تین نئے ڈیویژن جموں، گلبرگہ اور سلچار قائم کئے جائیں گے۔ وزیر ریلوے نے تین نئے ڈیویژنس کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین ریلوے بورڈ ارونیندر کمار نے کہا کہ فی الحال جموں فیروزپور ڈیویژن گ

اکثریتی فرقہ کے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اعظم گڑھ میں حالات ہنوز کشیدہ

لکھنؤ ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اعظم گڑھ کے گمبھیر پور تھانہ کے تحت محمد پور بازار میں فرقہ وارانہ کشیدگی بدستور برقرار ہے۔ اگرچہ آج کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا لیکن اکثریتی فرقہ کے ایک شخص کے ہلاک ہونے کے بعد سے اکثریتی فرقہ میں زبردست اشتعال پیدا ہوگیا۔ اگرچہ ریاستی حکومت حالات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور حکومت نے اس معامل

ہند ۔ اسرائیل صیانتی تعاون معاہدہ پر دستخط

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور اسرائیل نے آج دہشت گردی کے خلاف جنگ کی کوششوں کو استحکام عطا کرنے اور باہمی صیانتی تعلقات میں اضافہ کیلئے تین معاہدوں پر دستخط کئے۔ یہ معاہدات باہمی قانونی امداد معاہدہ برائے فوجداری معاملات، معاہدہ برائے تحفظ زمرہ بند مواد اور معاہدہ برائے تعاون برائے آبائی وطن و عوامی صیانت ہیں۔ ت

بی جے پی قائدین کی رام ولاس پاسوان سے ملاقات

نئی دہلی 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے سینئر قائدین راجیو پرتاب روڈی، روی شنکر پرساد اور شاہنواز حسین نے پاسوان کی قیامگاہ پر اُن سے ملاقات کی تاکہ اتحاد سے متعلق تفصیلات اور نشستوں کی تقسیم کو قطعیت دی جاسکے۔ اُن کا استقبال رام ولاس پاسوان کے فرزند چراغ پاسوان نے کیا جو اِس اتحاد کے زبردست حامی ہیں۔ نریندر مودی نئی دہلی میں ہی

معمولی تنازعہ پر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) کچرہ دان میں دستیاب جینس پینٹ کا تنازعہ ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ جہاں دو افراد کے درمیان ہاتھا پائی ایک کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ ملک پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوا شنکر نامی ایک عادی سزا یافتہ مجرم دلسکھ نگر کے

2 مارچ کے بند کیلئے بی جے پی کی تائید حاصل کرنے سے نتیش کمار کا انکار

پٹنہ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی، سی پی آئی (ایم) اور سماج وادی پارٹی نے 2 مارچ کے بہار بند کو تائید کا اعلان کیا ہے۔ چیف منسٹر نتیش کمار نے آج کہاکہ وہ بی جے پی کے ساتھ کسی ’’لو اور دو‘‘ کے سمجھوتہ کے لئے تیار نہیں ہیں۔ اُنھوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہاکہ میں بی جے پی کے ساتھ لین دین میں یا کسی دیگر پارٹی کے ساتھ احتجاجی پروگ

گرم تیل میں گرکر فوت

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک شخص گرم تیل میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر اعجاز الدین کے مطابق 48 سالہ رام موہن جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ مشیرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 19 فروری کے دن وہ کنچن باغ کے علاقہ میں پکوان کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرم تیل میں گرکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران کل ر

عادی شرابی کی خودکشی

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک عادی شرابی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شراب پینے کیلئے گھر میں رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر 28 سالہ آر بابو نے یہ انتہائی اقدام کیا جو اکثر شراب پینے کیلئے اپنے مکان سے زبردستی پیسے لیا کرتا تھا اور نشہ کی حالت میں والدہ ، بیوی اور بہنوں کے ساتھ جھگڑا کرتا تھا ۔ کل رات اس ط