گرم تیل میں گرکر فوت

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) کنچن باغ کے علاقہ میں ایک شخص گرم تیل میں مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگیا ۔ سب انسپکٹر اعجاز الدین کے مطابق 48 سالہ رام موہن جو پیشہ سے باورچی تھا ۔ مشیرآباد علاقہ کا ساکن بتایا گیا ہے ۔ 19 فروری کے دن وہ کنچن باغ کے علاقہ میں پکوان کر رہا تھا کہ مشتبہ طور پر گرم تیل میں گرکر شدید جھلس گیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس کے مطابق رام موہن کو فیٹس کی بیماری تھی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔