عادی شرابی کی خودکشی

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک عادی شرابی نے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ شراب پینے کیلئے گھر میں رقم نہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکر 28 سالہ آر بابو نے یہ انتہائی اقدام کیا جو اکثر شراب پینے کیلئے اپنے مکان سے زبردستی پیسے لیا کرتا تھا اور نشہ کی حالت میں والدہ ، بیوی اور بہنوں کے ساتھ جھگڑا کرتا تھا ۔ کل رات اس طرح کا جھگڑا ہوا اور اس کے گھر والوں نے اسے شراب پینے کیلئے پیسے نہیں دئے جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے اپنے مکان میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔