سبرتا رائے کے مکان پر پولیس ٹیم کا دھاوا
لکھنؤ۔ 27 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے بعد لکھنؤ پولیس کی ایک ٹیم نے آج سہارا گروپ کے سربراہ سبرتا رائے کے مکان پر دھاوا کیا لیکن وہ ان کا پتہ چلانے میں ناکام رہی۔ اس دوران سبرتا رائے گرفتاری سے بچنے کی کوشش میں دوبارہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوئے اور چہارشنبہ کو حاضر نہ ہونے پر غیرمشروط معذرت خواہی ک