م9مارچ کو ٹولی چوکی میں 29 واں دوبدو پروگرام

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( دکن نیوز ) : ادارہ سیاست اور ماینارٹیز ڈیولپمنٹ فورم کی جانب سے مسلم لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کے لیے باہمی مشاورت سے رشتے طئے کرنے کے سلسلہ میں والدین اور سرپرستوں کا 29 واں دوبدو ملاقات پروگرام اتوار 9 مارچ دس بجے دن یس اے ایمپرئیل گارڈن ٹولی چوکی مقرر ہے ۔ فیڈریشن آف ٹولی چوکی کالونیز جناب محمد معین الدین کے اشتراک و تعاون سے منعقد ہونے والے اس پروگرام میں لڑکوں اور لڑکیوں کے موزوں اور معیاری سینکڑوں رشتے دستیاب رہیں گے ۔ جناب زاہد علی خاں ایڈیٹر سیاست و سرپرست اعلی ایم ڈی ایف صدارت کریں گے ۔ جناب عابد صدیقی صدر ایم ڈی ایف نے بتایا کہ 29 ویں دوبدو پروگرام میں فنکشن ہال پر اسی دن نئے رجسٹریشن کروانے کی سہولت رہے گی ۔ اس سے قبل دفتر ایم ڈی ایف احاطہ روزنامہ سیاست عابڈ روڈ پر ہر روز 11 بجے دن تا 5 بجے شام رجسٹریشن کروائے جاسکیں گے ۔ 28 واں دوبدو ملاقات پروگرام کچھ دن قبل مولا علی میں واقع بھارت فنکشن ہال میں منعقد کیا گیا تھا جو انتہائی کامیاب رہا ۔ اس بار بھی عقد ثانی کے رشتوں کے لیے علحدہ خصوصی کاونٹر ہوگا ۔ اضلاع کے والدین اور سرپرست بھی شرکت کرسکتے ہیں ۔ تمام خواہش مند والدین اور سرپرستوں سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ دوبدو پروگرام میں اپنے ہمراہ لڑکے یا لڑکی کے دو عدد فوٹوز اور دو عدد بائیو ڈاٹا لائیں ۔ مزید تفصیلات جناب محمد عبدالقدیر نائب صدر سے 9394801526 پر ربط کیا جاسکتا ہے ۔