ٹی آر ایس ،تلنگانہ کا چیف منسٹر دلت لیڈر کو بنائے

حیدرآباد 27 فبروری(سیاست نیوز) تلنگانہ تلگودیشم پارٹی فورم نے کہا کہ صدر تلنگانہ راشٹرا سمیتی مسٹرکے چندر شیکھر راو نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل عمل میں آنے پر اس نئی ریاست کا پہلا چیف منسٹر دلت طبقہ سے اور ڈپٹی چیف منسٹر مسلم اقلیتی قائد کو بنانے کا اعلان کیا تھا اور اس اعلان کی روشنی میں ہی دلت طبقہ کو چیف منسٹر اور مسلم اقلیتی قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کو اپنے انتخابی منشور میں شامل کرنے کا مسٹر اے ریونت ریڈی سینئر قائد تلگودیشم پارٹی (علاقہ تلنگانہ) و رکن اسمبلی نے مسٹر کے چندر شیکھر راو سے مطالبہ کیا۔ آج یہاں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے صدر ٹی آر ایس کو یادد دلاتے ہوئے اپنے دیئے گئے تیقن کو انتخابی منشور میں شامل کر کے پارٹی استحکام کو یقینی بنانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ اگر تلنگاہ راشٹرا سمیتی کے کانگریس پارٹی میں انضمام عمل میں آنے کی صورت میں دلت طبقہ کو چیف منسٹر اور مسلم اقلیتی قائد کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے کی شرط پر کانگریس پارٹی کو قبول کروانا ضروری ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اگر مسٹر کے چندر شیکھر راو چیف منسٹر بنے کے خواہشمند ہوں گے تو تلنگانہ کے عوام ان پر انگلی اٹھانے کا خدشہ لاحق ہوسکتا ہے ۔ مسٹر ریونت ریڈی نے مرکزی حکومت کو اپنی سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ تلگودیشم پارٹی نے تمام کے ساتھ (تلنگانہ و سیما آندھرا کے ساتھ ) مساویانہ اتفاق کرنے کامطالبہ کرنے پر مرکزی حکومت نے دونوں ہی علاقوں (تلنگانہ اور سیما آندھرا) کے ساتھ نا انصافی کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلگو ریاستوں پر مرکز کی زیادتی و بڑپن اور اجارہ داری کو تلگودیشم پارٹی ہر گز قبول نہیںکرے گی۔