عام انتخابات میںکانگریس کو کامیاب بنانے کی خواہش
سدی پیٹ 31جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راو سرسلہ سے کل سدی پیٹ کی آمد پر سدی پیٹ کے کانگریسی قائدین نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ گاندھی چوک سے کانگریسی قائدین اور ورکرس نے ریالی منظم کی، ان کو کھلی جیپ میں سدی پیٹ لایا گیا۔ ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائے بعدازاں جلسہ گاہ پہنچے ۔