کانگریس کے ’’ڈوبتے جہاز‘‘ کو حلیفوں نے بھی چھوڑ دیا

نئی دہلی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس اور اُس کی حلیف پارٹیوں کے درمیان کشیدگی کی خبروں کے دوران بی جے پی نے آج کہاکہ کانگریس ایک ’’ڈوبتا ہوا جہاز‘‘ ہے جس کو اُس کے مسافرین نے چھوڑ دیا ہے۔ سونیا گاندھی جس جہاز کو بچا نہیں سکتیں منموہن سنگھ ماضی کی داستان ہیں اور راہول گاندھی ناکام ہوچکے ہیں۔ یہ تمام جانتے ہیں کہ کانگریس اور یو

تلنگانہ مسودہ بل میں رکاوٹیں دستور ہند کی توہین کے مترادف

حیدرآباد۔31جنوری(سیاست نیوز) دستور ہند کی حفاظت وریاست کے تمام خطوں سے انصاف کاعہد لینے کے باوجود چیف منسٹر کر ن کماریڈی نے ایوان اسمبلی میں تلنگانہ مسودہ بل پر بحث میں رکاوٹیںکھڑی کرتے ہوئے دستور ہند کی توہین کی ہے۔ رکن اسمبلی وفلورلیڈر مسٹر جی ملیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے پارٹی ہیڈکوارٹر مخدوم بھون میںان خیالات کا اظہار کیا۔

نظام اور حیدرآباد کے بارے میں رائے حقائق سے بعید

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : حالیہ آندھرا پردیش اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے مباحث کے دوران بعض عوامی نمائندوں نے نظام اور ریاست حیدرآباد کے بارے میں جو اپنی رائے کا اظہار کیا یہ رائے حقائق سے بعید جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے اس ضمن میں حیدرآباد کے بارے میں غلط فہمیوں کو ایک اہم مسئلہ محسوس کیا جارہا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ

عشرت جہاں مقدمہ : وزارت قانون کا منظوری کے بارے میں رائے دینے سے انکار

نئی دہلی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ناکافی دستاویزات کا حوالہ دیتے ہوئے وزارت قانون نے سی بی آئی کو قانونی رائے دینے سے انکار کردیا۔ سی بی آئی نے دریافت کیا تھا کہ کیا انٹلی جنس بیورو کے عہدیداروں پر عشرت جہاں انکاؤنٹر مقدمہ چلانے کیلئے اجازت ضروری ہے۔ حکومت کے قانونی شعبہ نے سی بی آئی سے کہہ دیا کہ وہ قانونی رائے طلب کرنے سے پہلے ک

مودی سے خفیہ ملاقات کی شردپوار کی جانب سے تردید

ممبئی 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کی حلیف نے آج لوک سبھا انتخابات کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد کے بارے میں متضاد اشارے دیئے جبکہ صدر این سی پی شردپوار نے نریندر مودی سے خفیہ ملاقات کی اطلاعات کو بکواس قرار دیا۔ جبکہ پارٹی کے ایک اور سینئر قائد پرافل پٹیل نے کہاکہ ’’تمام متبادل راہیں کھلی ہیں‘‘۔ مرکزی وزیر زراعت شردپوار نے ٹو

انتقال

حیدرآباد۔/31جنوری، ( راست ) محترمہ اکبری بیگم شمیم اہلیہ جناب مرزا محمد نقی نیر ( افسر آرٹ ) کا آج دوپہر انتقال ہوگیا۔ میت بارہ گلی دارالشفاء سے اٹھائی گئی۔ تدفین دائرہ حضرت میرمومن ؒ میں عمل میں آئی۔ مرحومہ کے پسماندگان میں شوہر کے علاوہ ایک دختر ، دو فرزند مرزا محمد حسن، مرزا محمد منور عباس شامل ہیں۔ مجلس زیارت 2فبروری بروز اتوار 4سا

قاتلانہ حملہ میں اروناچل پردیش کے رکن اسمبلی کے فرزند ہلاک

نئی دہلی /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اروناچل پردیش کے رکن اسمبلی کے فرزند کو ایک معمولی لڑائی کے بعد مبینہ طورپر زدوکوب کرکے ہلاک کردیا گیا۔ اس نوجوان کے ہیئر اسٹائل پر ریمارک سے تنازعہ پیدا ہوا تھا۔ شمال مشرقی علاقوں سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملہ کا یہ ایک اور واقعہ ہے۔ پولیس نے نیڈو نانیا کی موت کے سلسلے میں قتل کا مقدمہ درج رجسٹر ک

’’رشوت کے الزام کا جواب عدالت میں دوں گا‘‘ : فاروق عبداللہ

چینائی ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال کی جانب سے ان (ڈاکٹر فاروق عبداللہ) کا نام رشوت خور سیاستدانوں کی فہرست میں شامل کئے جانے پر وہ عدالت سے رجوع ہوں گے اور عدالت میں ہی اس الزام کا جواب دیا جائے گا۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے آج یہاں ڈی ایم کے کے صدر ایم کروناندھی سے ان کی رہا

ڈیزل پر 50 پیسے اضافہ، غیر سبسیڈی پکوان گیس پر 107 روپئے کمی

نئی دہلی /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) حکومت نے آج ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 50 پیسے کا اضافہ کیا، جب کہ غیر سبسیڈی والی پکوان گیس پر فی سیلنڈر 107 روپئے کی کمی کی ہے، جس کا اطلاق جمعہ کی نصف شب سے ہوگا۔ اس اضافہ میں مقامی سیلس ٹیکس یا ویاٹ شامل نہیں ہے۔ اصل اضافہ زیادہ ہوگا اور یہ ایک شہر سے دوسرے شہر میں مختلف ہوگا، تاہم غیر سبسیڈی والی پکوان گ

ہفتہ واری دینی اجتماعات

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : مجلس دعوت و ارشاد کے ہفتہ واری دینی ، علمی ، اصلاحی ، تبلیغی ، دعوتی ، تربیتی اجتماعات زیر صدارت مولانا مفتی سید صادق محی الدین فہیم بروز ہفتہ بعد نماز مغرب متصلا مسجد سیدہ زاہدہ احمد ہاشم آباد بنڈلہ گوڑہ متصل معراج گارڈن فنکشن ہال زیر نگرانی جناب محمد منور حسین نقشبندی صدر مسجد سیدہ زاہدہ احمد اور برو

پارلیمنٹ سیشن میں تلنگانہ بل پیش کرنا یقینی: کانگریس

نئی دہلی /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تلنگانہ بل کو آنے والے پارلیمنٹ سیشن میں بہرصورت پیش کیا جائے گا۔ کانگریس نے آج کہا کہ آندھرا پردیش اسمبلی کی جانب سے تلنگانہ بل کو مسترد کردینے سے کچھ نہیں ہوگا، اس کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ وزیر اعظم منموہن سنگھ اور صدر کانگریس سونیا گاندھی نے آج کور گروپ اجلاس میں تلنگانہ مسئلہ کا جائزہ لیا۔ پارٹی تر

ادارہ ’سیاست‘ کی فلاحی خدمات ناقابل فراموش

بچکنڈہ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بچکنڈہ منڈل کا موضع ہسکل گورنمنٹ اردو میڈیم ہائی اسکول میں ادارہ ’سیاست‘ اور عابد علی خان ایجوکیشنل ٹرسٹ کی جانب سے دسویں جماعت کے طلباء و طالبات کیلئے شائع کردہ ایس ایس سی کوسچن بینک کی رسم اجراء تقسیم کا ایک پروگرام زیر صدارت ہیڈ ماسٹر سید ذاکر کی قیادت میں عمل میں آیا جس میں مہمان خصوصی مفتی

چیف منسٹر اور اپوزیشن لیڈر کی ملی بھگت سے تلنگانہ بل کو شکست

نلگنڈہ ۔31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آندھراپردیش تنظیم جدید بل 2013ء پر بحث مکمل ہونے پر ہی صدر جمہوریہ کو روانہ کی گئی ہے ۔ چیف منسٹر اسپیکر اور قائد اپوزیشن کی ملی بھگت سے ہی قرارداد کو ندائی ووٹوں سے منظور کیا گیا ہے ۔ یہ قرارداد سے تشکیل تلنگانہ میں نہ دستوری اور نہ ہی قانونی رکاوٹ ہوگی ۔ سیما آندھرائی قائدین پارلیمنٹ میں بل کی منظو

بیٹے کو اونچا اڑانے، دوست کے پر کاٹنے کی کوشش

لکھنؤ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں وزیرشہری ترقیات محمد اعظم خاں اگرچہ حکمراں سماج وادی پارٹی میں ایک ممتاز مسلم قائد ضرور ہیں لیکن اس پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو نے واضح کردیا ہیکہ انتخابی مہم کمیٹی کے قیام کیلئے کس پر بھروسہ کرنا ہے اور کس پر نہیں۔ چنانچہ لوک سبھا انتخابات کیلئے تشکیل شدہ اس پارٹی کی 18 رکنی انتخابی م

ہمخیال جماعتوں کا اتحاد بنانے کی مساعی

پٹنہ ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) بہار کے چیف منسٹر نتیش کمار نے آج اشارہ دیا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل کانگریس اور بی جے پی کے خلاف ہمخیال جماعتوں کا ایک اتحاد تشکیل دیا جائے لیکن انہوں نے ایسے کسی اتحاد کو تیسرا یا چوتھا محاذ قرار دینے سے انکار کردیا۔ مسٹر نتیش کمار نے ’’بہار انوویشن فورم‘‘ کی ایک تقریب کے موقع پر اخباری نمائندوں

زرعی مارکٹ کمیٹی مستاآباد کا سہ ماہی اجلاس

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی مارکٹ کمیٹی مستاباد ( پونگل) کا سہ ماہی اجلاس زیر صدارت کمیٹی صدرنشین اے انجل راؤ عمل میں آیا جس میں تمام ڈائرکٹروں کی موجودگی میں کاشتکاروں کے مفاد میں روبہ عمل تمام تر پروگراموں کو قطعیت دی گئی ۔ اس موقع پر انجن راؤ نے کہا کہ مستاباد میں مارکٹ یارڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپئے منظور ک

ممبئی پولیس کمشنر مستعفی، انتخابی مقابلہ کا امکان

ممبئی۔/31جنوری، ( سیاست ڈاٹ کام ) ممبئی پولیس کمشنر ستیہ پال سنگھ نے اپنی ملازمت سے استعفیٰ دے دیا ہے جہاں یہ قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ وہ لوک سبھا انتخابات لڑنے کا ذہن بناچکے ہیں اور شاید بی جے پی یا عام آدمی پارٹی ٹکٹ سے انتخابات میں اُتریں گے۔ ایسا شاید پہلی بار ہوا ہے کہ کسی برسر کار پولیس کمشنر نے استعفی دیا ہو۔ 1980ء کے بیاچ کے آ