زرعی مارکٹ کمیٹی مستاآباد کا سہ ماہی اجلاس

گمبھی راؤ پیٹ ۔ 31جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) زرعی مارکٹ کمیٹی مستاباد ( پونگل) کا سہ ماہی اجلاس زیر صدارت کمیٹی صدرنشین اے انجل راؤ عمل میں آیا جس میں تمام ڈائرکٹروں کی موجودگی میں کاشتکاروں کے مفاد میں روبہ عمل تمام تر پروگراموں کو قطعیت دی گئی ۔ اس موقع پر انجن راؤ نے کہا کہ مستاباد میں مارکٹ یارڈ کی تعمیر کیلئے دو کروڑ روپئے منظور کئے گئے جس کے تعمیری کام کا آغاز عنقریب عمل میں آئے گا ۔ اس مارکٹ کی تعمیر پر مستاباد‘ گمبھی راؤ پیٹ ‘ یلاریڈی کے کاشتکاروں کو کافی سہولت ہوگی ۔

انجن راؤ نے کہا کہ یلاریڈی پیٹ میں بھی مِنی مارکٹ یارڈ کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے جس کے تحت ایک کروڑ بیس لاکھ روپئے کا تخمینہ بتاکر روانہ کیا گیا ہے ‘ جس کی منظوری پر بھی یلاریڈی مِنی مارکٹ یارڈ تعمیر کیا جائے گا ۔ مزید انجن راؤ نے کہا کہ اس دفعہ بھی کسانوں کو فائدہ پہنچانے کی غرض سے دھان کی خریدی کے مراکز قائم کئے گئے تھے جہاں کسانوں سے واجبی قیمت ادا کرتے ہوئے ہزارہا کنٹل دھان خریدا گیا ۔ اس اجلاس میں کمیٹی ڈائرکٹرز جن میں گردھر ریڈی ‘ عبدالوحید ‘ سنتوش نائک ‘ نرسا ریڈی ‘ رمیش گوڑ ‘ نرسا ‘ ہنمنڈلو کے علاوہ سکریٹری راجیندر موجود تھے ۔