نظام اور حیدرآباد کے بارے میں رائے حقائق سے بعید

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( راست ) : حالیہ آندھرا پردیش اسمبلی میں آندھرا پردیش کی تقسیم کے مباحث کے دوران بعض عوامی نمائندوں نے نظام اور ریاست حیدرآباد کے بارے میں جو اپنی رائے کا اظہار کیا یہ رائے حقائق سے بعید جھوٹ اور بدنیتی پر مبنی ہے اس ضمن میں حیدرآباد کے بارے میں غلط فہمیوں کو ایک اہم مسئلہ محسوس کیا جارہا ہے ۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ اس مسئلہ حقیقت اور وجوہات پر غور کیا جائے چنانچہ اس ضمن میں شہر حیدرآباد اور تلنگانہ کے اہم جماعتوں کی جانب سے ایک مشترکہ جلسہ عام بعنوان ’

ریاست حیدرآباد اور نظام کے بارے میں غلط فہمی ‘ کے عنوان پر 3 فروری بروز پیر ساڑھے پانچ بجے شام پریس کلب بشیر باغ ، زیر صدارت جناب محمد عبدالرحیم قریشی صدر کل ہند مجلس تعمیر ملت مقرر ہے ۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے ڈاکٹر کے سری نیواس ایڈیٹر آندھرا جیوتی شرکت کریں گے ۔ ان کے علاوہ مختلف جماعتوں کے نمائندہ بھی مخاطب کریں گے ۔ عمر احمد شفیق کنوینر جلسہ نے عوام سے شرکت کی گذارش کی ہے ۔۔