سعودی خاتون کی کِم کاردشیان بننے کی کوشش کا انجام طلاق

دبئی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک سعودی خاتون کو اپنے خاوند کا دل لبھانے کیلئے بناؤ سنگھار مہنگا پڑگیا ہے اور اس کی مشہور زمانہ ٹی وی اسٹار کم کاردشیان کا ہم شکل بننے کی کوشش طلاق پر ختم ہوئی ہے۔ اس خاتون کے بہ قول اس کو یہ شبہ ہوا تھا کہ اس کا خاوند کم کاردشیان کی شخصیت اور حسن وجمال کا دلدادہ ہے۔بس پھر کیا تھا۔اس نے بھی ٹی وی اسٹار ک

نواز شریف، زرداری نے پاور پراجکٹ کا افتتاح کیا

کراچی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایک خلاف معمول تبدیلی میں وزیراعظم پاکستان نواز شریف نے آج اپنے حریف سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ مل کر صوبہ سندھ میں کافی تاخیر کے شکار کول پاور پراجکٹ کا افتتاح کیا۔ تھرپرکار میں اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک نئے دور کا نقیب ہے جو جدًبۂ تعاون اور سیاسی پختگی سے مزین ہے۔ یہ پ

تشکیل تلنگانہ کیلئے سیما۔ آندھرا عوام اور متحدہ ریاست کیلئے تلنگانہ عوام کو اعتماد میں لینے کا مشورہ

حیدرآباد /31 جنوری (سیاست نیوز) صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو نے تلنگانہ مسئلہ پر ایک نئی منطق پیش کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینا ہے تو سیما۔ آندھرا کے عوام کو اور اگر متحدہ آندھرا پردیش کو برقرار رکھنا ہے تو تلنگانہ کے عوام کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔ انھوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تلنگانہ مسئلہ حل

حج 2014 درخواستوں کی تقسیم کے موثر اقدامات

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : آندھرا پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کی جانب سے حج 2014 کے درخواست فارموں کی ریاست بھر میں تقسیم اور ترسیل کے لیے موثر اقدامات کئے گئے ہیں ۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آفیسر حج کمیٹی پروفیسر ایس اے شکور نے آج سہ پہر تمام اضلاع کی رضاکارانہ حج سوسائٹیوں کے عہدیداروں کا ایک مشاورتی اجلاس طلب کیا اور ان کو فارموں کی تقس

بلوچستان: بم حملے میں تین سکیورٹی ملازمین ہلاک

کراچی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کو ایک بم حملے میں تین سکیورٹی ملازمین ہلاک اور چار زخمی ہو گئے۔ حکام کے مطابق فرنٹیر کور کا قافلہ وڈھ نامی علاقے سے بیلا کی طرف جا رہا تھا کہ جھاؤ کے علاقے میں دیسی ساختہ بم سے اسے نشانہ بنایا گیا۔ نامعلوم شدت پسندوں کی طرف سے سڑک میں نصب دیسی ساختہ بم میں ر

مشرف کے خلاف پاکستانی عدالت کا وارنٹ جاری

اسلام آباد ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پرویز مشرف کی قانونی پریشانیاں آج بڑھ گئیں کیونکہ پاکستان کی ایک خصوصی عدالت نے جو اُن کا غداری مقدمہ چلا رہی ہے، سابق ڈکٹیٹر کیلئے قابل ضمانت گرفتاری وارنٹ جاری کردیا اور 7 فبروری کو اُن کی پیشی کا حکم دیا ہے۔ تین ججوں کی عدالت جسے حکومت نے 2007ء میں ایمرجنسی لاگو کرنے پر 70 سالہ مشرف پر غداری کے الز

اندرون دو ہفتہ تشکیل تلنگانہ کا عمل مکمل،

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) ٹی آر ایس کے ڈپٹی فلور لیڈر ہریش راؤ نے یقین ظاہر کیا کہ آئندہ دو ہفتوں میں مرکزی حکومت تلنگانہ ریاست کی تشکیل کا عمل مکمل کرلے گی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ہریش راؤ نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں چیف منسٹر کی جانب سے پیش کردہ تحریک کی منظوری سے ریاست کی تقسیم کے عمل پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ مر

ہندوستان دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کی سب سے بڑی منزل

دبئی ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے دبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ کیلئے 2013ء میں سب سے بڑے منزل ملک کے طور پر اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ سالانہ ٹریفک رپورٹ کے مطابق ہندوستان بدستور 8,401,253 مسافرین کے ساتھ سرفہرست ہے، جو 2012ء میں 7,347,270 کے مقابل 14.3 فیصد کی سال بہ سال ترقی ہے۔ یو کے (5,099,843) کا دوسرا اور سعودی عرب (4,825,114) کا تیسرا مقام ہے۔

ٹیچرس اہلیتی امتحان ، ٹیٹ کے ہال ٹکٹ کی اجرائی

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : (سیاست نیوز) : ٹیچرس کے اہلیتی امتحان اے پی ٹٹ 9 فروری کو مقرر ہے ۔ اس کے ویب سائٹ سے ہال ٹکٹ ڈاؤن لوڈ کرنا ہوگا ۔ یہ امتحان دو پرچوں پیپر I ، اور پیپر II ، 150-150 نشانات کا ہوتا ہے ۔ کامیابی کے لیے عام زمرہ ’ او سی ‘ میں 60 فیصد نشانات90 نشانات لانا ہوگا ۔ یہ امتحان انگلش اور اردو میں ہوتا ہے ۔ اس کے نوٹس ، ٹسٹ میٹرئیل اور

چار آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے ، چیف سکریٹری کے احکامات

حیدرآباد۔/31جنوری، ( سیاست نیوز) حکومت نے 4آئی اے ایس عہدیداروں کے تبادلے کئے ہیں۔ چیف سکریٹری ڈاکٹر پی کے موہنتی نے اس سلسلہ میں آج احکامات جاری کئے۔ ڈاکٹر اے اشوک کمشنر لیبر کا تبادلہ کرتے ہوئے انہیں ایڈیشنل چیف الیکٹورل آفیسر و بہ اعتبار عہدہ سکریٹری جنرل اڈمنسٹریشن ( الیکشن) مقرر کیا گیا ہے۔ شریمتی اے سری دیواسینا اسپیشل گریڈ ڈپ

مہاتما گاندھی کی برسی پر عام آدمی پارٹی کارکنوں کی جاروب کشی

ناسک 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کارکنوں نے پارٹی کا انتخابی نشان جھاڑو اُٹھالیا اور مہاتما گاندھی کی برسی کے موقع پر ناسک کی سڑکوں پر جھاڑو دی۔ بابائے قوم کی 66 ویں برسی پر اُن کے مجسمہ کی گلپوشی کرنے کے بجائے کارکنوں نے ناسک کی سڑکوں پر صفائی کی۔ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر جیتندر دھاوے نے کہاکہ بس اسٹانڈ کینٹین کے احاطہ کو صاف

طالبان کو فی الفور امن مذاکرات شروع کرنے کی ہدایت

اسلام آباد ، 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے طالبان شدت پسندوں سے مذاکرات کیلئے تشکیل دی گئی چار رکنی حکومتی کمیٹی کو فوری طور پر مذاکراتی عمل شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو اس کمیٹی کا پہلا اجلاس وزیراعظم کی سربراہی میں اسلام آباد میں ہوا جس میں مذاکرات سے متعلق لائحہ عمل اور دیگر امور زیر بحث آئے۔

نوجوانوں کی وائی ایس آر پارٹی میں شمولیت

شمس آباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : راجندر نگر کے علاقہ عطا پور ڈیویژن کے نندی مسلائی گوڑہ کے نوجوانوں نے آج بی جناردھن ریڈی وائی ایس آر ڈسٹرکٹ کنوینر سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ۔ اس موقع پر جناردھن ریڈی نے اپنی مخاطبت میں کہا کہ راجندر نگر حلقہ میں وائی ایس آر پارٹی دن بہ دن مضبوط بنتی جارہی ہے ۔ حلقہ کے تمام ح

محکمہ آبرسانی کے عہدیداروں کے رویہ پر شدید تنقید

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : گریٹر حیدرآباد میٹرو واٹر بورڈ اینڈ سیوریج کے عہدیداران پانی کی بل کی عدم ادائیگی کا بہانہ بناتے ہوئے صارفین کے مکانات سے سامان جیسے ٹی وی اور دیگر اشیاء کو اٹھا کر لے جارہے ہیں جو کہ صارفین کے ساتھ ظلم و زیادتی کے مترادف ہے ۔ یہ بات مسٹر ایم آنند کمار گوڑ گریٹر حیدرآباد تلگو دیشم ترجمان و کنوینر وا

شرد پوار، ڈگ وجے سنگھ، شیلجہ راجیہ سبھا کیلئے بلامقابلہ منتخب

نئی دہلی /31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر این سی پی شرد پوار، کانگریس کے موتی لال ووہرا، ڈگ وجے سنگھ، مرلی دیورا اور کماری شیلجہ، آر پی آئی کے رام داس اتھاولے اور بی جے پی کے وجے گوئل ان 37 امیدواروں میں شامل ہیں، جنھیں آج راجیہ سبھا کے لئے بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا۔ مختلف ریاستوں میں راجیہ سبھا کے لئے منعقدہ انتخابات میں کئی امیدوار میدا

۔21فروری کو متحدہ ریاست کی کامیابی کا جشن

حیدرآباد /31 جنوری (سیاست نیوز) وجے واڑہ کے کانگریس رکن پارلیمنٹ لگڑا پاٹی راج گوپال نے کہا کہ متحدہ آندھرا تحریک کا اختتام کامیابی کے ساتھ ہوگا اور 21 فروری کو کامیابی کا جشن منایا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ کسی بھی صورت میں ہم ریاست کی تقسیم نہیں ہونے دیں گے اور پارلیمنٹ کا اجلاس شروع ہوتے ہی ہم اجلاس ایک گھنٹہ بھی نہیں چلنے دیں گے۔ علا

مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں سردار جعفری پر دو روزہ سمینار

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے مرکز برائے اردو زبان‘ ادب و ثقافت کے زیر اہتمام سردار جعفری صدی تقاریب (1913-2013) کے ضمن میں ایک دو روزہ سمینار 25 اور 26 فروری کو منعقد ہوگا۔ مدعو دانشور‘ماہرین ناقدین‘ پروفیسر حضرات جامعات کے اساتذہ کے علاوہ صلائے عام کے تحت کوئی بھی ادب پرور ادب شناس اور ادب دوست

قرآن مجید کی منتخبہ آیات پر تالیف کا کل رسم اجراء

حیدرآباد ۔ 31 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : زوال حیدرآباد کے ممتاز مصنف جناب سید حسین کی قرآن کریم کی منتخبہ آیات پر مشتمل اہم تالیف ’’اللہ تعالیٰ کی ذات صفات اور شان قدرت قرآن مجید کی روشنی میں‘‘ کی رسم اجراء تقریب 2 فبروری کو 10.30 بجے دن مولانا ابوالکلام آزاد اورینٹل ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ہال باغ عامہ میں مقرر ہے۔ صدارت مولانا مفتی خلیل ا