عام انتخابات میںکانگریس کو کامیاب بنانے کی خواہش

سدی پیٹ 31جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سینئر کانگریس قائد و رکن راجیہ سبھا مسٹر وی ہنمنت راو سرسلہ سے کل سدی پیٹ کی آمد پر سدی پیٹ کے کانگریسی قائدین نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔ گاندھی چوک سے کانگریسی قائدین اور ورکرس نے ریالی منظم کی، ان کو کھلی جیپ میں سدی پیٹ لایا گیا۔ ڈاکٹرامبیڈکر کے مجسمہ پر پھول مالا چڑھائے بعدازاں جلسہ گاہ پہنچے ۔ اس موقع پر مسٹر وی ہنمنت راو نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل صدر سونیا گاندھی کی دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے عوام و نوجوانوں کی قربانیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ کے حق میںفیصلہ لیتے ہوئے علحدہ ریاست تلنگانہ کا اعلان کیا۔ رکن راجیہ سبھا ہنمنت راو نے کہا کہ شریمتی سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کیلئے ہی ’’اندرا گاندھی وجئے رتھ یاترا ‘‘ کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے خطابت کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ گذشتہ 60 برسوں کا خواب کو شریمتی سونیا گاندھی نے علحدہ ریاست تلنگانہ دیکر تلنگانہ کی عوام کے دلوں کو جیت لیا اب ہماری ذمہ داری ہے کہ آنے والے عام انتخابات میںکانگریس پارٹی کو دوبارہ اقتدار پر لائے ہمارا فرض بنتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر وائی ایس راج شیکھر ریڈی کی زیر صدرات 38 ایم ایز نے علحدہ ریاست تلنگانہ کیلئے دستخط کرتے ہوئے 2000 ء میں اے ای سی سی کے اجلاس میں داخل کیا تھا۔ اس وقت سیما آندھرا کے قائدین نے متحدہ ریاست کیلئے آواز کیوں نہیں اٹھائی؟ علحدہ ریاست کا اعلان کرنے کے بعد سابق وزیر اعلی چندرا بابو نائیڈو نے کہا تھا 4 لاکھ کروڑ روپیوں کا پیاکیج سیما آندھرا کو دینے پر سیما آندھرا کی راجدھانی کا قیام عمل میںلایا جاسکتا ہے اور آج یہ کہہ رہے ہیں کہ متحدہ ریاست ہی قائم رہے ۔ رکن راجیہ سبھا نے کہا کہ 2002 میں چندرا بابو نائیڈو نے این ڈی اے کی تائید کی تھی اور اب وہ ریاست میں تلگودیشم کو بچانے کیلئے مودی کی رٹ لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 2002 میں گجرات میں ہوئے مسلم فسادات کے وقت مودی پر ٹی ڈی پی پارٹی نے تنقید کی تھی اور آج بی جے پی کے گیت الاپتے ہوئے مودی کے گود میں جا بیٹھے ہیں اور اب وہ متحدہ سمیکھیا آندھرا کا نعرہ لگاتے ہوئے تلنگانہ کی عوام کو گمراہ کررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات کے وقت بی جے پی نے شائن انڈیا اور رام مندر تعمیر کہتے ہوئے عوام کو دھوکہ دیا تھا اب بی جے پی نیا نعرہ لیکر انڈیا 272 نامی نیا کھیل شروع کیا ہے۔ سردار ولبھ بھائی پٹیل کے مجسمہ کا نام لیتے ہوئے ہندوستان کے تمام مواضعات کو یونٹ باکس گرام پنچایت کے سرپنچوں کو بھیج کر پھر ایک بار ملک کی عوام کو دھوکہ دینا چاہتا ہے ۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ان کی دھوکہ بازیوں میں نہ آئیں۔ ایم پی ظہیر آباد شیوا راو شیٹھکر نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس پارٹی ایک تاریخ رکھتی ہے عام انتخابات میں کانگریس پارٹی کو کامیابی سے ہمنکار کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس سربراہ مسٹر کے سی آر بھی کانگریس کی قیادت میںکام کرنے کیلئے کمر بستہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حصول تلنگانہ کیلئے کے سی آر نے جدوجہد کر کے چندر شیکھر راو نے کانگریس پر بھروسہ کیا کانگریس پارٹی ان کے اعتماد پر ٹھیس نہیں پہنچا سکتی۔ ایم ایل سی فاروق حسین نے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شریمتی سونیا گاندھی نے تلنگانہ کی ساڑھے چار کروڑ عوام کی خواہش علحدہ ریاست تلنگانہ کا اعلان کر کے تلنگانہ کے ساتھ انصاف کیا ہے ہم چیر پرسن سونیا گاندھی سے اظہار تشکر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نیشنل پارٹی ہے وہ ایک اپنی تاریخ رکھتی ہے اور وہ سیکولرازم پر اٹوٹ ایقان رکھتی ہے۔ علحدہ ریاست تلنگانہ میں ہی مائناریٹیز کی فلاح و بہبودی اور ترقی مضمر ہے۔ ایم ایل سی بھوپال ریڈی، رگھو نند راو، گمپا مہندرا راو، سکندر اور رویندر راو نے بھی خطاب کیا۔ گمپا تروپتی، پربھاکر ریا ٹاون پریسیڈنٹ، وحید خان، ڈی راجو، ارشاد حسین، کلیم الدین اور شریمتی سروہا موجود تھیں۔ جلسہ کی صدارت ٹاون پریسیڈنٹ پربھاکر ورما نے کی۔