ویڈنگ فیرParinaya

حیدرآباد ۔ 27 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : حیدرآباد میں
Parinaya
ویڈنگ فیر کا سری ستیہ سائی نگمم سری نگر کالونی میں یکم تا 3 مارچ اہتمام کیا جارہا ہے ۔ اس دوران تقریبا 90 ماسٹر ڈیزائنرس کے زائد از دیڑھ لاکھ ڈیزائن کی نمائش کی جارہی ہے ۔ حیدرآباد ، ممبئی ، بنگلور ، کولکتہ ، دہلی ، جئے پور ، گجرات ، ساوتھ آفریقہ ، دبئی وغیرہ کے ماسٹر ڈیزائنرس اور جویلرس شرکت کریں گے ۔ شلوار زری کوٹ پٹھانی ، کانچی ورم ، بنارس ساڑیاں ، ڈائمنڈ جویلری کرتیس ، ڈیزائنر پرس اور دیگر ملبوسات وغیرہ کی نمائش کی جائے گی ۔ ایک چھت تلے شادی بیاہ دیگر تقاریب کے لیے وسیع تر رینج میں ملبوسات کی نمائش کی جائے گی ۔۔