جموں ، گلبرگہ اور سلچار نئے ریلوے ڈیویژن

نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) نئے ڈیویژنس کی بڑھتی ہوئی طلب کی تقسیم کیلئے ریلویز نے فیصلہ کیا ہیکہ تین نئے ڈیویژن جموں، گلبرگہ اور سلچار قائم کئے جائیں گے۔ وزیر ریلوے نے تین نئے ڈیویژنس کے قیام کا اعلان کیا اور کہا کہ اس کے مطابق اقدامات کئے جارہے ہیں۔ صدرنشین ریلوے بورڈ ارونیندر کمار نے کہا کہ فی الحال جموں فیروزپور ڈیویژن گلبرگہ کرناٹک کے پالک کار ڈیویژن اور سلچار آسام کے لمڈنگ ڈیویژن میں شامل تھے۔

ڈی کے پاٹھک بی ایس ایف کے عبوری سربراہ
نئی دہلی ۔ 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر آئی پی ایس آفیسر ڈی کے پاٹھک کو بی ایس ایف کا عبوری سربراہ مقرر کیا گیا ہے کیونکہ ڈائرکٹر جنرل سبھاش جوشی کل اپنی خدمات سے سبکدوش ہورہے ہیں۔ آسام ۔ میگھالیہ کیڈر کے 1979ء بیاچ آفیسر ہیں جو موجودہ طور پر سیکنڈ ان کمان ہیں جنہیں بی ایس ایف کے ہیڈکوارٹرس میںخصوصی ڈائرکٹر جنرل کے عہدہ پر مقرر کیا گیا تھا۔ دوسری طرف بی ایس ایف نے یہ اعلان بھی کیا ہیکہ تنظیم میں موجود خاتون پرسونل کو خصوصی کمانڈوز تربیت دی جائےگی۔