معمولی تنازعہ پر ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا

حیدرآباد /27 فروری ( سیاست نیوز ) کچرہ دان میں دستیاب جینس پینٹ کا تنازعہ ایک شخص کی ہلاکت کا سبب بن گیا ۔ جہاں دو افراد کے درمیان ہاتھا پائی ایک کی ہلاکت کا سبب بن گئی ۔ یہ واقعہ ملک پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا ۔ جہاں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ تاہم اس کی شناخت نہیں ہوپائی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ شوا شنکر نامی ایک عادی سزا یافتہ مجرم دلسکھ نگر کے علاقہ میں کچرہ چن رہا تھا ۔ اس دوران اس کے ہاتھ ایک جینس پائنٹ آیا اور اس نے اس پینٹ کو دلسکھ نگر میں رکھا تھا اور اس جنس پینٹ کو ایک اجنبی نے لے لیا ۔ اس کے بعد دونوں میں تنازعہ ہوا ۔ برہمی کے عالم میں شیوا شنکر نے اس اجنبی کو ڈھکیل دیا جو آر ٹی سی بس کی زد میں آکر روندا گیا ۔ پولیس ملک پیٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔